پشاورہائیکورٹ نے اے پی ایس اینڈکالج کی فیسوں میں دس فیصد اضافے کیخلاف حکم امتناعی جاری کردیا۔

PHC

ایبٹ آباد: پشاور ہائیکورٹ ایبٹ آباد بینچ نے ملک کے مشہور تعلیمی ادارے ایبٹ آباد پبلک سکول اینڈ کالج کی فیسوں میں دس فیصد اضافے کے خلاف حکم امتناعی جاری کر دیاہے اور اضافی فیسیں لینے سے ادارے کی انتظامیہ کو روک دیا ہے پشاور ہائیکورٹ ایبٹ آباد بینچ کے ڈبل بینچ نے دونوں فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد ایبٹ آباد پبلک سکول اینڈ کالج کی انتظامیہ کو دس فیصد اضافی فیس لینے سے روک دیا یاد رہے کہ اے پی ایس کے بورڈ آف گورنر نے ماہنامہ فیسوں میں دس فیصد اضافے کا فیصلہ کیا تھا اوراس حمتی اعلامیہ بھی جاری کر دیا گیا تھا جس کے بعد ادارے کی انتظامیہ نے دس فیصد اضافے کے ساتھ فیسیں لینا شروع کر دی تھیں جس ادارے میں زیر تعلیم طلباء کے والدین نے مسترد کرتے ہوئے اس فیصلہ کو پشاور ہائیکورٹ ایبٹ آباد بینچ میں چیلنج کر دیا تھا اور عدالت عالیہ نے مذکورہ رٹ پٹیشن کو منظور کرتے اس کی باقاعدہ سماعت شروع کر دی اور آج بروز منگل دونوں فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد مذکورہ اضافے کے خلاف حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے ادارے کی انتظامیہ کو دس فیصد اضافی فیسیں لینے سے روک دیا۔

مذکورہ مقدمے کی سماعت جسٹس احمد علی اور جسٹس شکیل احمد نے کی جبکہ والدین کی طرف سے مقدمے کی پیروی کرن ایوب تنولی ایڈووکیٹ نے کی عدالت عالیہ کے اس فیصلے سے 700کے طلباء اور ان کے والدین مستفید ہوں گے یاد رہے کہ ایبٹ آباد پبلک سکول اینڈ کالج کی انتظامیہ تقریبا 75ہزار روپے کواٹر لی فیس لے رہی تھی جو کہ 25 ہزار روپے ماہانہ بنتی ہے اور دس فیصد اضافے کے ساتھ ماہانہ تقریبا ستائیس ہزار پانچ سو بن جاتی اور تیس ہزار روپے ہر سال ان فیسوں میں اضافہ ہوتا تھی جس بعد متوسط طبقے کیلئے اس ادارے میں حصول تعلیم کے دووازے بن ہو جاتے

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!