ڈی پی او ایبٹ آباد کی خفیہ لسٹ منشیات فروشوں تک پہنچ گئی۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)ڈی پی او ایبٹ آباد کی خفیہ لسٹ منشیات فروشوں تک پہنچ گئی۔اس ضمن میں ذرائع نے وائس آف ہزارہ کو بتایاکہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی جانب سے ہر تھانے کے ایس ایچ اوز کو سپیشل،ڈسٹرکٹ سیکورٹی برانچ اور دیگر ذرائع سے ملنے والی معلومات کی روشنی میں منشیات فروشوں کی ایک خفیہ لسٹ فراہم کی جاتی ہے۔ جوکہ سربمہر ہوتی ہے۔ ذرائع کے مطابق تھانہ میرپور، کینٹ، سٹی، نواں شہر، حویلیاں اور شیروان کے ایس ایچ اوز کو بھی ڈی پی او کی جانب سے علاقے میں کام کرنیوالے منشیات فروشوں کی خفیہ لسٹ فراہم کی گئی۔ ذرائع کے مطابق منشیات فروشوں کی مذکورہ لسٹ کارروائی سے قبل ہی منشیات فروشوں تک پہنچ گئی ہے۔ جس کی وجہ سے تھانہ شیروان کی حدود میں کام کرنیوالے منشیات فروش محتاط ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!