انتہائی مطلوب دہشتگروں کے سروں کی قیمت تیسری فہرست تیار۔

فہرست میں 128 دہشتگردوں کے نام و تصاویر شامل بیشتر دہشتگردوں کا تعلق بنوں، لکی مروت، مردان سے ہے۔
سروں کی مجموعی قیمت 10 کروڑ سے زائد ہے، سب سے زیادہ سر کی قیمت دہشتگر دظاہر قادر کی 70 لاکھ روپے ہے۔
حبیب الحق 60 عجب شاہ 55 حبیب اللہ شاکر اللہ سید الاکبر اور نور قیوم کے سروں کی قیمت 50, 50 لاکھ روپے مقرر۔
پشاور(وائس آف ہزارہ) محکمہ انسداد دہشتگردی خیبر پختونخوا نے انتہائی مطلوب دہشتگردوں کی سروں کی قیمت کیساتھ تیسری فہرست جاری کردی دہشتگردوں کے سروں کی مجموعی قیمت 10 کروڑ روپے سے زائد ہے سب سے زیادہ سر کی قیمت دہشتگر دظاہر قادر کی 70 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے خیبر پختونخوا میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے مطلوب دہشتگردوں کی تیسری فہرست جاری کی ہے کی ٹی ڈی کے اعلامیے کے مطابق فہرست میں 128 دہشتگردوں کے نام اور تصاویر شامل ہیں ان دہشتگردوں کا تعلق بنوں،لکی مروت، مردان اور دیگر اضلاع سے ہے جن کے سروں کی قیمتیں 3لاکھ روپے سے 70لاکھ روپے تک مقرر کی گئی ہیں دہشتگردوں کے سروں کی مجموعی قیمت 10 کروڑ روپے سے زیادہ ہے، سب سے زیادہ سر کی قیمت دہشتگر دظاہر قادر کی 70لاکھ روپے مقررکی گئی ہے جبکہ دہشتگرد حبیب الحق کے سر کی قیمت 60لاکھ روپے رکھی گئی ہے سی ٹی ڈی کی فہرست میں شامل دہشتگر دعجب شاہ کے سر کی قیمت 55لاکھ روپے، حبیب اللہ شاکر اللہ سید الاکبر اور نور قیوم کے سر کی قیمت 50، 50 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہیں جبکہ دہشتگر د کامران، عمر اور اسماعیل کے سروں کی قیمت بھی 50، 50لاکھ روپے رکھی گئی ہے اس کے علاوہ دہشتگر د کفایت اللہ اور نذیرشاہ کے سر کی قیمت بالترتیب 55لاکھ اور 53لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ دہشتگر دکمانڈر مولوی نعمت اللہ اور کامران کے سروں کی قیمت 40، 40لاکھ روپے مقرر کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!