دوہرامعیار:گلیات کے سیاحتی مقامات پر بااثرافراد اور سرکاری افسران کے رشتہ داروں کوکھلی چھوٹ۔

نتھیاگلی(وائس آف ہزارہ)حکومت پاکستان کی جانب سے لاک ڈاؤن میں نرمی جبکہ سیاحت پر پابندی بادستور جاری رہنے کے بعد ایبٹ آباد کی ضلعی انتظامیہ اور محکمہ پولیس کا دوہرا معیار کھل کر سامنے آ گیا سیاحتی بابندی کے باجود وی آئی پیز بااثر سیاحوں سمیت اعلی سرکاری افسران کے فیملز کے ہمراہ نتھیاگلی میں ڈیرے جبکہ عام سیاحوں کو ناکہ بندیوں سے واپس بھیجاجانے لگا کوئی پوچھنے والا نہیں۔اس ضمن میں زرائع نے بتایا کہ ملک بھر کی طرح ایبٹ آباد شہر میں بھی کرونا وائرس کی تیسری لہر پر قابو پانے کے لیے حکومت کی جانب سے عید الفطر کی آمد پر لاک ڈاون لگا کر تمام کاروبار زندگی سمیت تمام سیاحتی مقامات بند کر دیے تھے جس کے بعد حکومتی نوٹیفکیشن پر عملدرآمد کروانے کے لئے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ پولیس حرکت میں آیا اور عید کے دنوں میں لاک ڈاؤن کے نوٹیفکیشن پر عملدرآمد کرواتے ہوئے مکمل طور پر ایبٹ آباد شہر میں کاروبار زندگی بند کروا کر گلیات کے سیاحتی مقامات سمیت دیگر سیاحتی مقامات پر سیاحوں کو روکنے کا سلسلہ شروع ہوا مگر عید الفطر کے گزر جانے کے بعد حکومت پاکستان نے لاک ڈاؤن میں نرمی کرتے ہوئے تمام کاروبار زندگی کو کھول کر سیاحت پر بدستور پابندی عائد کر دی۔

مگر افسوس اس آڑ میں ضلعی انتظامیہ اور محکمہ پولیس نے دوہرا معیار شروع کر دیا سیاحت پر پابندی کے باجود سیر کی غرض سے آنے والے وی آئی پیز اور اعلی سرکاری افسران اور انکی فیملز کو ناکہ بندیوں سے کھلے عام سیاحتی مقامات تک جانے کی اجازت دی جانے لگی جس کے باعث نتھیاگلی میں وی آئی پیز اور ان کی فیملزی نے ڈھیرے ڈال رکھیں ہیں جبکہ غیر اثرورسوخ والے سیاحوں کو ناکہ بندیوں سے واپس بھیجا جا رہا ہے جس نے انتظامیہ کا دوہرا معیار کھول کر رکھ دیا ہے اس حوالے سے عوامی حلقوں کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ دوہرا معیار بند کرے اور حکومتی جاری کردہ نئے نوٹیفکشن پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے تاکہ تمام سیاحوں کے ساتھ برابری والا سلوک کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!