بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کا شیڈول جاری کردیاگیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)خیبر پختون خواہ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے بارے میں تمام افوائیں دم توڑ گئیں الیکشن کمیشن پاکستان نے دوسرے مرحلے کے الیکشن کا شیڈیول جاری کر دیا الیکشن کمشن پاکستان کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکشن کے مطابق انتجابات کے کاغذات کے حوالے سے پبلک دعوت نامیوں کی تاریخ 4.2.2022,کاغذات جمع کروانے کے لیے 7.2.2022,کاغذات جمع کروانے والے امیدواروں کی لسٹ پبلک کرنے کی تاریخ 12.2.2022،کاغذات کے جانچ پڑتال کی تاریخ 14.2.2022 سے 16.2.2022 ہو گی اسی طرح کاغذات کی جانچ پڑتال کے خلاف اپیل کی تاریخ 17.02.2022,19.2.2022, مقرر کر دی گئی اسی طرح دائر اپیلوں کی فیصلوں کی آخری تاریخ 22.2.2022,فائنل امیدواروں کی لسٹ پبلک کرنے کی ختمی تاریخ 23.02.2022،الیکشن سے کسی کے حق میں دستبرار ہونے کی آخری تاریخ 25.02.2022, الکشن میں انتخابی نشان آلاٹ کرنے کی آخری تاریخ 28.02.2022 جبکہ پولنگ کی تاریخ 27.03.2022 مقرر کر دی گئی انتخابات کے حتمی نتائج کی تاریخ 01.04.2022 مقرر کر کے الکشن شیڈیول کا اعلان کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!