عمران خان کی گرفتاری اور سزا کیخلاف احتجاج پر تیمور خالد سمیت دیگر کارکن گرفتار۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری اور سزا کیخلاف احتجاج کرنیوالے کارکنوں کو پولیس نے گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا۔ اس حوالے سے تھانہ کینٹ کے ایڈیشنل ایس ایچ او ریاض خان نے علت نمبر:822 زیر دفعہ:188 پی پی سی درج کراتے ہوئے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ نے صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں شہر بھر میں اجتماعات پر پابندی عائدکرتے ہوئے دفعہ 144 کا نفاذ کر رکھا ہے۔ ایبٹ آباد پریس کے باہر چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری اور سزا کیخلاف احتجاج کی اطلاع ملنے پر کارروائی کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے یاسر رشید ولد عبدالرشید سکنہ حسن ٹاؤن،صوبائی صدر تیمور خالد،سابق ضلع ممبر ملکپورہ کو گرفتار کرکے مزید کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!