بانڈی پھلاں حضرت سید بابر بادشاہ اور نائب رسول سلطان الہند حضرت خواجہ غریب نواز رحمۃ اللہ علیہ کی سالانہ ختم شریف کی تقریب۔

تناول(وائس آف ہزارہ/جہانگیر شاہ)بارہ رجب المرجب کو بانڈی پھلاں حضرت سید بابر بادشاہ اور نائب رسول سلطان الہند حضرت خواجہ غریب نواز رحمۃ اللہ علیہ کی سالانہ ختم شریف کی تقریب کا انعقاد کیا گیاجس میں ایبٹ آباد اور ہزارہ کے گردو نواح سے ہزاروں مریدوں نے شرکت کی اور درود شریف کے نذرانے پیش کئے۔ نعت و سرور کی محفل نے گویا فضاؤں میں عشق محمد پھیلا دیا معروف نعت خوانوں نے شرکت کی سجادہ نشین شلبانڈی شریف سید سلطان عالم قریشی صاحب مہمان خصوصی تھے انہوں نے اپنے خطاب میں عشق نبی پر زور دیا اور درود شریف اور عقید ت النبی کی شان بیان فرمائی اور گزرتے وقت کے فتنوں سے بچنے کی تاکید فرمائی اپنے خطاب میں انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ چودہ سو سالوں سے جو روایات چلی آ رہی ہے اور انہی روایات پر کاربند رہا جائے فرقوں اور نفرت کے ماحول سے ایمان کی کمزوری سے قطعاً بچنے کی کوشش کی جائے کچھ عناصر کی طرف سے غزوہ ہند کے بارے میں طرح طرح کی باتیں بنائی جا رہی ہے جبکہ پیغمبر دو جہاں کے غزوہ ہند کے بارے میں فرامین بہرحال اٹل ہے۔اور ہمارا ایمان ہے کہ یہ ہو کر رہے گا اور فیضان نبوت کے مطابق ہو گا لہذا ہر اہل ایمان کا اس غزوے کا منتظر ہونا بھی ایمان کا جزو ہے۔پاکستان کی سالمیت بقا ء سلامتی اور اسلام کے تحفظ کے لئے خصوصی دعا فرمائی آخر میں لنگر کا اہتمام کیا گیا۔اور مشر صاحب ایبٹ آباد علی افسر کے صاحبزادے جناب منظور صاحب نے خصوصی طور پر اس تقریب بانور کا انعقاد کیا جس میں تمام شرکاء نے ان کا شکریہ ادا کیا

ہر سال بانڈی پھلاں میں درود شریف اور ختم شریف خواجہ غریب نواز اور بابا جی صاحب جی سید بابر بادشاہ صاحب مبارک کی شان میں ایسی محفل سجائی جاتی ہیں جن کے بدولت ایبٹ آباد ھزارہ میں درود شریف اور عشق نبی سے بیشمار لوگ فیضیاب ھوے اندھیرے میں نور عشق رسول کو پھیلایا نائب الرسول سلطان الھند حضرت خواجہ غریب النواز کے آفاقی پیغام کو ھر خاص و عام تک پہنچایا دکھی دلوں پر مرھم رکھا لادینوں کو اسلام پر گامزن کیا درود و سلام کو عام کیا غرض ھزاروں انسانوں کو عشق رسول اور وحدانیت کے نور سے لبریز فرمایا انسانیت اور انسانیت سے محبت کا شعور عطا کیا۔1400سالوں سے قائم اسلامی روایات جس کو تمام اولیاء کرام نے آگے بڑھایا اولیا عظام جو کہ ھر دور میں موجود رھے نغمہ سرمدی کو عام کیا نبوت کے نور سے عاشقوں کے سینوں کو لبریز کیا راہ مستقیم دکھاء راہ ھدایت پر بھٹکے ھووں کو گامزن کیا اسلام کو اسکی اصل روح کے مطابق پیش کیا جس سے لاکھوں کروڑوں انسان مسلمان ھوے اور راہ ھدایت پاء ادھر حضرت غوث الاعظم شیخ عبدالقادر جیلانی رح نے لاکھوں انسانوں کو معبود برحق سے جوڑا تو ادھر برصغیر میں 99 لاکھ انسانوں کو صرف حضرت خواجہ معین الدین المعروف غریب النواز رح نے مشرف بہ اسلام کیا جس سے برصغیر پاک و ھند کے لاکھوں کروڑوں انسان کلمہ گو ھو?ے


یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!