میٹرک نتائج: تعمیروطن سکول کی طالبات نے ٹاپ تھری پوزیشنیں حاصل کرلیں۔

ایبٹ آباد:تعلیمی ثانوی بورڈ ایبٹ آبا دنے میٹرک کے سالانہ امتحان2020کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔تعمیر وطن پبلک سکولز اینڈ کالجز ایبٹ آبا دکی طالبات نے پہلی تین پوزیشنیں اپنے نام کرلی ہیں۔آرٹس گروپ میں پہلی 2پوزیشنیں سرکاری سکولوں کی طالبات نے حاصل کی ہیں۔تعلیمی ثانوی بورڈ ایبٹ آباد کی جانب سے جاری آن لائن نتائج کے مطابق میٹرک کے امتحان میں 59ہزار181طلباء وطالبات نے امتحان میں حصہ لیا۔57ہزار691طلباء وطالبات نے کامیابی حاصل کی ہے۔

کنٹرولر امتحانات کی جانب سے جاری نتائج کے مطابق تعمیر وطن پبلک سکولز اینڈ کالجز کی طالبہ انوبہ جیہاداور لرننگ ویلی انٹرنیشنل سکول ہری پور کی طالبہ عمامہ میمن نے1070نمبر حاصل کرکے ایبٹ آبا د بورڈ میں پہلی،تعمیر وطن کی طالبہ اقراء نے1062نمبر حاصل کرکے دوسری،تعمیر وطن کی طالبات ایمن عارف،نمرہ خان،ڈان پبلک اینڈ کالج ہری پور کی طالبہ ہانیہ عامر،پاکستان انٹرنیشنل پبلک سکول بھیرکنڈ مانسہرہ کی طالبہ اورجناح جامع پبلک سکول اینڈ کالج ہری پور کی طالبہ نے1040نمبر حاصل کرکے ایبٹ آباد بورڈ میں تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔آرٹس گروپ میں گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول کی طالبہ آرزو بی بی نے 851نمبر حاصل کرکے ایبٹ آباد بورڈ میں پہلی،گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول شن کیاری مانسہرہ کی طالبہ رمشہ نے869نمبر حاصل کرکے دوسری،لائم لائیٹ پبلک سکول ایبٹ آبا دکی طالبہ عالیہ بی بی نے863نمبر حاصل کرکے ایبٹ آبا دبورڈ میں تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔

ماہر اساتذہ کی زیرنگرانی طلباء وطالبات کو معیاری تعلیم کی فراہمی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے: ملک محسن /ملک احسن۔

ایبٹ آباد:تعلیمی ثانوی بورڈ ایبٹ آباد کے میٹرک نتائج میں پہلی تین پوزیشنیں حاصل کرنے والے تعلیمی ادارہ تعمیر وطن پبلک سکولز اینڈ کالجز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ملک محسن سعید اورایڈمنسٹریٹر کم پرنسپل ملک احسن سعید نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم،انتظامیہ بالخصوص اساتذہ کی شب روز محنت کی بدولت تعمیر وطن کی طالبات ایبٹ آباد بورڈ میں پہلی تین پوزیشنیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہیں۔بدھ کو یہاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ملک محسن سعید نے کہا کہ تعمیر وطن کی انتظامیہ نے روز اول سے معیاری تعلیم پر اپنی توجہ مرکوز کی ہے۔اورماہر اساتذہ کی زیرنگرانی طلباء وطالبات کو معیاری تعلیم کی فراہمی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے۔

ملک احسن سعید نے اس حوالہ سے کہا کہ تعمیر وطن کی انتظامیہ نے میرٹ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا ہے۔یہی وجہ ہے کہ گزشتہ کئی سالوں سے تعمیر وطن نہ صرف ایبٹ آباد بورڈ بلکہ تعمیر وطن کے ذیلی ادارہ عسکری اکیڈیمی کے طلباء وطالبات نے ایٹا میڈیکل اورایٹا انجینئرنگ میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ملک احسن سعید نے بتایا کہ 2019ء ایٹا میڈیکل کے نتائج میں ٹاپ10میں عسکری اکیڈیمی نے5پوزیشنیں جبکہ ایٹاانجینئرنگ میں ٹاپ10میں 4پوزیشنیں عسکری اکیڈیمی کے طلبہ نے حاصل کی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ عسکری اکیڈیمی کے 80سے زائد طلباء وطالبات کے خیبرپختونخوا کے سرکاری میڈیکل کالجز میں میرٹ پر داخلے ہوئے۔100سے زائد انجینئرنگ کے طلباء وطالبات کے داخلے یو ای ٹی،غلام اسحق خان انسٹی ٹیوٹ اورنسٹ میں داخلے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تعمیر وطن کی انتظامیہ مستقبل میں معیاری تعلیم کے فروغ میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔


یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!