سابقہ دشمنی پر باپ بیٹے کو فائرنگ کرکے قتل کردیاگیا۔ ملزمان فرار۔

ہریپور (وائس آف ہزارہ)سابقہ دشمنی پر باپ بیٹے کو فائرنگ کرکے قتل کردیاگیا۔ ملزمان فرار۔ اس ضمن میں پولیس اور مقامی ذرائع نے وائس آف ہزارہ کو بتایاکہ تھانہ کوٹ نجیب اللہ کی حدود بانڈی سیڑاں کے مقام پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے محمد ارسلان ولد محمد مشتاق اور اس کے والد مشتاق ولد محمد دین عمر 48 سال ساکنان بانڈی سیڑاں ہریپور کو اندھا دھند فائرنگ کرکے قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ واقع کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا۔ ذرائع کے مطابق مقتولین کو پرانی دشمنی کی بناء پر قتل کیاگیا۔ تھانہ کوٹ نجیب اللہ میں دوہرے قتل کیس کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!