جان بچانے والی ادویات پچیس فیصد مہنگی کر دی گئیں۔

اسلام آباد(وائس آف ہزارہ)ڈرگ ریگولیٹر اتھارٹی آف پاکستان نے جان بچانے والی 25 ادویات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈریپ نے جان بچانے والی 25 ادویات کی قیمتیں بڑھا دیں، ادویات کی نئی قیمتوں کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق نئی رجسٹر ڈ ہونے والی ادویات میں کینسر کے علاج کی نئی دوالور یکا کی قیمت 8 لاکھ 46 ہزار 857 روپے مقرر کر دی گئی۔ اس کے علاوہ پھیپھڑوں کے کینسر کی دوا پڑوسی ملک بھارت میں 2 لاکھ 90 ہزار روپے کی ہے جبکہ پاکستان میں تقریباً ساڑھے 8 لاکھ روپے تک پہنچ گئی ہے۔ ڈریپ نے دمے کے مریضوں کے استعمال کی ان ہیلر کی قیمت 1390 روپے کر دی، اس کے ساتھ ہیپاٹائٹس کے ایک انجیکشن کی قمیت 10 ہزار 275 روپے کردی گئی جبکہ پیراسٹامول ڈائیٹن ہائیڈ رامائن ہائیڈروکلورائیڈ جو پینا ڈول نائٹ کے برانڈ کے نام سے فروخت کی جاتی ہے کی 20 گولیوں کے پتے کی قیمت 192 روپے کر دی گئی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ملیریا میں استعمال ہونے والی کلور وکیوین کی قیمت ایک ہزار 7 روپے کر دی گئی، کینسر میں استعمال ہونے والا انجیکشن بورٹیز وب کی قیمت 17 ہزار 513 روپے کر دی گئی، اس کے علاوہ انفیکشن میں استعمال ہونے والی زیر بیکسہ کی قیمت 15 ہزار 356 روپے کر دی گئی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!