ایبٹ آباد میں پہلی برف باری:سیاح کھینچے چلے آئے سردی کی شدت میں مزید اضافہ۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) ایبٹ آباد میں اس سردی کی پہلی برفباری کے بعد سیاحوں کی بڑی تعداد کھنچی چلی آئی، و یک اینڈ پر سیر و تفریح جاری ہے۔ برفباری کے بعد وادی کے نظارے اور حسین ہو گئے۔ وادی نیلم آزاد کشمیر سمیت بالائی علاقوں میں بارش اور سیاحتی مقامات پر برفباری سے موسم مزید سرد ہو گیا۔ دیر بالا میں لواری ٹنل کے اطراف میں ہلکی برفباری سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ لواری ٹنل سڑک پر ٹریفک کی روانی جاری ہے خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع ابر دالو درہنے کا امکان ہے۔ نوشہرہ، مردان، صوابی، پشاور، ڈی آئی خان اور بنوں کے اضلاع میں صبح اور شام دھند پڑنے کا امکان ہے۔ کالام میں پارہ نقطہ انجماد سے گر گیا جس کا درجہ حرارت منفی 5 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ ایبٹ آبادمیں کم سے کم درجہ حرارت صفر سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ دس سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ دیر منفی 3، چترال منفی 1، پارا چنار صفر، مالم جبہ 1 اور تخت بھائی میں 2 سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔


یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!