پولیس کودیکھ کربھاگنے والے محمد سلیم سے اڑھائی کلوچرس برآمد۔

prison, arrested, police, lockup

ایبٹ آباد: سٹی پولیس کی بڑی کاروائی منشیات فروش سلیم ولد فیروز دین سکنہ فوارہ چوک 02 کلو 600 گرام چرس سمیت گرفتار۔مقدمہ درج تفتیش شروع۔ذرائع کے مطابق ضلع بھر میں ضلعی پولیس سربراہ یاسر خان آفریدی کی ہدایات کی روشنی میں منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاون جاری ہے اسی سلسلہ کو جاری رکھتے ہوئے ایس ایچ او سٹی انسپکٹر نزیر خان نے ٹھنڈا میرا روڈ پر سروس سٹیشن کے قریب ایک مشکوک شخص کو پولیس پارٹی کو دیکھ کر بھاگتے ہوئے ٹیم کے ہمراہ انتہائی مہارت سے گرفتار کر لیا ملزم کے ہاتھ میں پکڑے مشکوک شاپنگ بیگ کی تلاشی کے دوران چرس از قسم گردہ برآمد کر لی گئی۔جس کی مقدار 2600 گرام ہے قبضہ پولیس کر کے ملزم محمد سلیم ولد فیروز دین سکنہ فوارہ چوک کے خلاف تھانہ سٹی میں امتناع منشیات ایکٹ کے دفعہ 09 ڈی کے تحت مقدمہ درج رجسٹرڈ کرتے ہوئے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!