تعمیروطن پبلک سکولزاینڈکالجز نے ایک اورسنگ میل عبور کرلیا۔

راولپنڈی(وائس آف ہزارہ) تعمیروطن پبلک سکولزاینڈکالجز نے ایک اورسنگ میل عبور کرلیا۔ راولپنڈی کیمپس کا آغاز۔تعمیر وطن پبلک سکولز اینڈکالجز کی انتظامیہ نے ایبٹ آباد اورمانسہرہ کیمپس کی شاندار کامیابی کے بعد راولپنڈی کیمپس کا بھی باقاعدہ آغاز کردیا ہے۔راولپنڈی کیمپس میں میٹرک،ایف اے /ایف ایس سی میں داخلوں کے لئے انٹری ٹیسٹ13جون کو منعقد ہوگا۔اس حوالہ سے تعمیر وطن روالپنڈی کیمپس کے منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر ملک لقمان سعیدنے بتایا کہ تعمیر وطن کی انتظامیہ روز اول سے ہی معیاری تعلیم کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے اوراسی مشن کو لے کرآگے چل رہے ہیں۔ڈاکٹر ملک لقمان سعید نے کہا کہ تعمیروطن روالپنڈی کیمپس کاالحاق راولپنڈی تعلیمی بورڈ سے کیا گیا ہے۔راولپنڈی کیمپس میں بھی حسب روایت 10حفاظ طلباء اور10یتیم طالبات کاکوٹہ رکھا گیا ہے۔میٹرک،ایف اے/ایف ایس سی پری میڈیکل،پری انجینئرنگ،کمپیوٹرسائنس میں داخلے دئیے جارہے ہیں۔میٹرک اورایف اے /ایف ایس سی میں داخلہ تحریری ٹیسٹ کی بنیاد اورمیرٹ پر دیاجائے گا۔ڈاکٹر ملک لقمان سعید نے کہا کہ تعمیر وطن کے بانی پرنسپل حاجی ملک سعید (مرحوم)کا لگایا گیا یہ پوداآج پھلداردرخت بن چکا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!