بچوں کیساتھ جنسی زیادتی کرنیوالے ملزم نے عدالت میں اقبال جرم کرلیا۔

ایبٹ آباد(پولیس پریس ریلیز)بچوں کیساتھ جنسی زیادتی کرنیوالے ملزم نے عدالت میں اقبال جرم کرلیا۔ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل۔ پولیس ذرائع کے مطابق دو روز قبل تھانہ سٹی میں 13 سالہ بچے نے اپنے والد کے ہمراہ رپورٹ درج کروائی کہ سہیل سکنہ نزد گھاس منڈی مسجد نے تین ہفتے قبل اس کے ساتھ اپنے گھر نزد گھاس منڈی زبردستی بدفعلی کی اور ویڈیو بھی بنائی جبکہ ملزم نے دوبارہ اس کو بدفعلی پر مجبور کرنا اور بات نہ ماننے کی صورت میں ویڈیو تصاویر لیک کرنے کی دھمکی دی۔

جس پر بچے کی درخواست پر تھانہ سٹی میں مقدمہ علت 403 جرم 377/506/511 پی پی سی، 48/53 سی پی اے کے تحت درج رجسٹرڈ کر لیا گیا جبکہ ملزم کو مقامی عدالت میں پیش کیا گیا۔عدالت نے ملزم کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ ملزم کو جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر دوبارہ عدالت پیش کیا گیا عدالت میں ملزم سہیل نے 164 کا بیان دیتے ہوئے جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو بچوں کیساتھ جنسی زیادتی کرنے کا اعتراف کیا۔جس پر عدالت نے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!