ایبٹ آباد پولیس کی کھلی کچہریوں میں خوشامدیوں اورچابلوسوں کا راج۔ عوام کو درپیش مسائل حل نہ ہوسکے۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)تھانہ بگنوتر کی حدود میں جرائم پیشہ عناصروں کا راج عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے تھانہ بگنوتر میں ہونے والی کھلی کچہری بھی فوٹو سیشن تک محدود۔جرائم پیشہ عناصروں کی سرپرستی کرنے والا اہلکار تاحال تبدیل نہ ہو سکا۔ذرائعکے مطابق ایبٹ آباد شہر سے چند کلو میٹر کے فاصلے پر واقع تھانہ بگنوتر کی حدود جرائم پیشیہ عناصروں نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں۔منشیات فروش ہو یا موٹرسائیکل چور ٹمبر مافیا ہو یا معمولی چور تمام جرائم پیشہ عناصروں نے بگنوتر کی حدود میں رہائش اختیال کر لی تھی۔

ذرائع کے مطابق تمام جرائم پیشہ عناصر پولیس آفیسر کو بھاری نزرانے دے دیتے ہیں یہ ہی وجہ ہے کہ انکے خلاف کاروائی عمل میں نہیں لائی جا رہی چند ہفتوں قبل تھانہ سٹی کے ایڈیشنل ایس ایچ او نے بگنوتر کی حدود میں کاروائی کرتے ہوئے درجنوں چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد کر کے بگنوتر پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان پیدا کر دیا تھا؟ذرائع کے مطابق تھانہ بگنوتر کی حدود میں اب بھی جرائم پیشہ عناصر نے درجنوں چوری شدہ موٹر سائیکل موجود ہیں مگر پولیس خاموش ہے دوسری جانب ڈی پی او ایبٹ آباد ایس ایچ او تھانہ بگنوتر کی خلاف کاروائی کرنے سے قاصر ہیں گزشتہ روز تھانہ بگنوتر میں ہونے والی کھلی کچہری بھی فوٹو سیشن تک محدود رہی۔پولیس کی جانب سے چند من پسند افراد سے خوشامدیں کرواتے رہے تاکہ عوام کے مسائل پر بالکل کان نہیں دھرے اس حوالے سے عوامی حلقوں کا کہنا تھا کہ ایبٹ آباد پولیس کھلی کچہریوں کے بجائے عملی کام کرکے عوام کو مسائل حل کرے نہ کہ کھلی کچہریوں کے ذریعے صرف فوٹو سیشن کر کے اپنی کارکردگی اعلی حکام تک پہنچائی جائے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!