عبدالطیف آفریدی ایڈوکیٹ سپریم کورٹ بار کے صدر جبکہ فدابہادر ایڈوکیٹ ممبرایگزیکٹو منتخب

ایبٹ آباد(سردار فیضان سے)سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات ایبٹ آباد سے عبدالطیف آفریدی 26 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ عبدالستار خان 11 بورڈ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ذرائع کے مطابق گزشتہ روز سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کے انتخابات کا انعقاد کیا گیا۔اسی سلسلے میں ایبٹ آباد میں بھی سپریم کورٹ آف پاکستان بار کے انتخابات کے حوالے سے الیکشن کا انعقاد کیا گیا جس میں ایبٹ آباد سے تعلق رکھنے والے سنتالیس کے قریب ووٹرز نے حق رائے دہی استعمال کیا انتخابات میں دو امیدواروں نے حصہ لیا جن میں عبدالطیف آفریدی اور عبدالستار خان کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوا صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک پولنگ کا انعقاد کیا جس میں کانٹے دار مقابلے کے بعد عبدالطیف آفریدی ایڈوکیٹ نے26 ووٹ لے کر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر جبکہ فدابہار ایڈوکیٹ ممبر ایگزیکٹو کونسل خیبرپختونخواہ منتخب ہو گئے۔دوسری جانب ان کے مدمقابل امیدوار عبدالستار خان نے گیارہ ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!