بارش وبرفباری کا سلسلہ جاری:گرم کپڑوں، لکڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ۔کاغان ناران میں درجہ حرارت منفی چارڈگری سینٹی گریڈ ہو گیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)ہزارہ ریجن طویل عرض میں موسلادھار بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے سردی کی شدت میں بہت زیادہ اضافہ ہو گیا اور بالائی علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد تک پہنچ گیا ہے برفباری کے باعث بالائی علاقوں مین شاہراہوں کے ساتھ ساتھ رابطہ سڑکیں بند ہو گئی ہیں اور ہزارہ کے تمام سیاحتی مقام گلیات، ناران کاغان سمیت دیگر تمام سیاحتی مقامات برفباری کے باعث بند ہو گئے ہیں موسم ٹھیک ہونے تخ سیاح ان کارخ کرنے سے گریز کریں برفباری اور بارش کے باعث ٹریفک کے متعدد حادٹاث میں درجنوں افراد زخمی ہوئے ہیں اور کروڑوں کا نقصان ہوا ہے۔

سخت سردی کے گرم ملبوسات، اشیاء خورد و نوش اور ایندھن تمام ذرائع کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے ایبٹ آباد، ہری پور، مانسہرہ، تورغر، بٹگرام، اپر لوہر کوہستان کے اضلاع میں بارش اور برفباری کے باعث روزہ مرہ زندگی کے معاملات مفلوج ہو رہ گئے ہیں۔شہری وگردونواح میں بارش جبکہ بالائی گلیات، ٹھنڈیانی، ناران کاغان، بالاکوٹ، اوگی، سمیت کوہ مکڑہ،مکھیراں دریگاں سیاحتی مقامات سری پایہ منا میڈوز شو گراں پر برفباری کا سلسلہ بدستور جاری ہے جبکہ مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، حویلیاں، سمیت دیگر شہری علاقوں بارش کا سلسلہ کل سے جاری ہے۔بارش اور برفباری سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوا ہے جس سے لوگوں کو مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا گلیات، ٹھنڈیانی، ناران میں درجہ حرارت منفی چھ جبکہ کاغان میں منفی چار تک پہنچ گیا۔محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی کے مطابق بارش اوربرفباری کا سلسلہ آئندہ کئی روزتک جاری رہے گا۔

بالاکوٹ کاغان،ناران اور ملحقہ وادیوں میں برفباری کا سلسلہ جاری جبکہ گلیات کی تمام ذرائع مواصلات بند ہو گئے ہیں۔بالاکوٹ وگردونواح میں بارش شورع ہوی ہے بارش اور برفباری سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوا ہے جس سے لوگوں کو مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ناران میں درجہ حرارت منفی چار جبکہ کاغان میں منفی دو تک پہنچ گیا محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی کے مطابق بارش اوربرفباری کا سلسلہ آئندہ کئی روز تک جاری رہے گا۔


یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!