نویں جماعت میں پانچ سو دس نمبر حاصل کرنیوالی رداء سراج نے اپنی کامیابی مرحوم والدین کے نام کردی۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)تعلیمی بورڈ جماعت نہم میں بکوٹ شریف کی رداء سراج الحق عباسی نے 550 میں سے 510 نمبر حاصل کرکے کامیابی اپنے مرحوم والدین کے نام کرکے سرکل بکوٹ کے طلباء وطالبات کیلیے مثال قائم کردی۔سرکل بکوٹ کی اس ہونہار طلبہ کے دو معصوم بھائی اور گیارویں جماعت میں پڑھتی بڑی بہن والدین کے سائے سے محروم مگر وطن کے لیے سب فورسزز کا حصہ بننے کے خواہشمند ہیں۔حالیہ ایبٹ آباد بورڈ میں بکوٹ کی رداء سراج الحق عباسی نے اقراء سکول سے 510 نمبر۔مامون نوید عباسی نے Bipsسکول سے 461 نمبر۔جبکہ میڑک میں نور ایمان عباسی دختر مظہر آمین نے 1078نمبر بیروٹ کی یشعال زرداد عباسی دختر زرداد عباسی نے 1052 نمبر حاصل کئے۔طلباء میں عبدالرحمن عباسی 1020 علی ساجد عباسی 964 سیلمان ارباب 954 نمبر کے ساتھ اول دوئم سوئم رہئے۔ایف ایس سی۔میں فاطمہ نوید عباسی نے 704 نمبر حاصل کئے۔ میڑک میں علینہ شہاب عباسی نے 1064 نمبر حاصل کئے۔۔اس موقع پر رداء سراج الحق عباسی نے اپنی کامیابی جہاں والدین کی قبروں پر کھڑے ہو کر فاتحہ کے بعد انکے نام کی تو ساتھ اپنے استاتذہ کرام کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان ائیر فورس میں جاکر اپنے وطن کی خدمت کرنے کا عزم رکھتی ہیں۔اس بچی نے والدین کے سائے کے بغیر اپنی محنت لگن اور بڑی بہن کی سرپرستی میں اتنے نمبر حاصل کرکے دوسرے بچوں کے لئے پیغام چھوڑا کہ ھمت سے آگے بڑھنے کا جذبہ ہونا چاہیے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!