شادی کی تقریب میں فائرنگ: دولہے اوراسکے باپ کیخلاف الگ الگ ایف آئی آر درج کرلی گئیں۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)ڈی پی او ایبٹ آباد کی خصوصی ہدایات پر ایس ایچ او بگنوتر فاروق خان کی کاروائی وارنگ کے باجود شادی پر ہوائی فائرنگ کرنے پر دولہے اور اس کے والد پر الگ الگ ایف آئی آریں درج،اس ضمن میں ایس ایچ او بگنوتر نے میڈیا کو بتایا ڈی پی او ایبٹ آباد ظہور بابر آفریدی نے ہوائی فائرنگ کو کنٹرول کرنے کے لیے خصوصی ہدایات دی کہ کوئی بھی شخص ہوائی فائرنگ کا مرتکب ہو تو اس کے خلاف بھرپور کاروائی عمل میں لائی جائے جس پر گزشتہ روز میں نے عوامی شکایات پر نملی میرا کے رہائشی شہزاد نامی شخص کی شادی پر ہوائی فائرنگ کرنے سے منع کیا مگر اس کے باوجود ان لوگوں نے ہوائی فائرنگ نہ روکی کی جس پر میں نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے دولہے شہزاد اور اس کے والد عابد کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کیا جہاں دونوں کے خلاف ہوائی فائرنگ ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج لیے دونوں ملزمان کو گزشتہ روز عدالت پیش کیا جہاں عدالت میں جرمانے کے بعد دونوں کو رہا کر دیا

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!