لوگوں کی شکایات پراینٹی کرپشن کی انکوائریاں: پٹواریوں نے ہڑتال کے لائحہ عمل کا اعلان کردیا۔

ایبٹ آباد (وائس آف ہزارہ)محکمہ اینٹی کرپشن کے ماورائے قانون اقدام پر انجمن پٹواریاں قانون گوئیاں نے مرحلہ وار ہڑتال کا لائحہ عمل طے کرلیاہے،مطالبات کی عدم منظوری پر تحصیل وضلع ایبٹ آباد اور لوئر تناول میں 16جولائی سے قلم چھوڑ ہڑتال کا اعلان کیا ہے اور ڈویژن کی سطح پر بھی عید الاضحیکے بعد غیر معینہ مدت اور صوبہ میں بھی ہڑتال کا فیصلہ کر لیا ہے،اس حوالہ انجمن پٹواریاں وقانون گوئیاں ہزارہ کے صدر محمد ساجد جہانگیر ی کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا،جس میں سرپرست حنیف خان جدون کے علاوہ ہزارہ کے تمام اضلاع کے صدور اور جنرل سیکرٹریز نے شرکت کی۔

اجلاس میں اینٹی کرپشن کی جانب سے سائلین کی شکایات پر محکمہ مال کے ملازمین کو حراساں کیا جارہا ہے جو کہ زیر دفعہ 181کی خلاف ورزی ہے،اجلاس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ کسی بھی شکایت کے ازالہ کے لئے ریونیو افسران کے بجائے اینٹی کرپشن کی کاروائیوں سے سائلین کی داد رسی ممکن نہیں ہے،اجلاس میں انکشاف کیا گیا کہ مختلف شکایات پر 15سو سے زائد انکوائریاں کی جاری ہیں جو محکمانہ طور پر کی جائیں، جس کہ ہدایت بورڈ آف ریونیو پشاور نے بھی 24 اپریل کو جاری لیٹر میں کی ہیں، جس پر محکمہ اینٹی کرپشن عمل سے گریزاں ہے اور سائلین کی شکایات کو ریونیو افسران یا سول کورٹ کو بھجوائے بغیر خود کاروائیوں میں مصروف عمل ہے،جس سے محکمہ مال کو حراساں کرنا مقصود ہے، اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کمشنر ہزارہ ڈویژن ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کو ماورائے قانون اقدام سے روکیں،بصورت 16جولائی سے ضلع ایبٹ آباد تحصیل ایبٹ آباد،تحصیل لوئر تناول کے دفاتر میں قلم چھوڑ ہڑتال کی جائے اور عید الضحی کے بعد ڈویژن کی سطح پر اس کو بڑھایا جائے گا اگر مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو صوبہ بھر میں غیر معینہ مدت ہڑتال کی زمہ دار انتظامیہ ہوگی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!