ایبٹ آباد پولیس نے جسم فروشی کے اڈوں کیخلاف کارروائیاں بند کردیں۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) ایبٹ آباد پولیس نے جسم فروشی کے اڈوں کیخلاف کارروائیاں بند کردیں۔ پولیس اہلکار بھتہ لینے میں مصروف۔ اس ضمن میں ذرائع نے بتایاکہ ماضی میں ایبٹ آباد پولیس کی جانب سے جسم فروشی کے اڈوں کیخلاف بھرپور اور سخت کارروائیاں کی جاتی رہیں۔ لیکن پچھلے کافی عرصہ سے ایبٹ آباد پولیس نے جسم فروشی کے اڈوں کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کی اور جسم فروشی کے اڈے چلانے والوں کو کھلی چھوٹ ملی ہوئی ہے۔ ایبٹ آباد کالج روڈ منڈیاں، سرسیّدکالونی، لوئر جناح آباد، کاکول روڈ، دوبئی محلہ،، جوگن، لنک روڈ سے ملحقہ علاقوں میں جسم فروشی کے درجنوں اڈے چل رہے ہیں۔ ان اڈوں سے پولیس اہلکار بھتہ خوری کرتے ہیں۔ لیکن ایبٹ آباد پولیس کی جانب سے ان اڈوں کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!