سپیکر خیبرپختونخواہ اسمبلی مشتاق غنی ایبٹ آباد کے لیے ماس ٹرانزٹ منصوبہ لانے کے لیے سرگرم ہو گئے۔

پشاور(وائس آف ہزارہ) خیبر پختونخوا اسمبلی سیکرٹریٹ پشاور میں خیبرپختونخوا اربن موبلٹی اتھارٹی کے ڈائریکٹرنے سپیکر مشتاق غنی کو خیبرپختونخوا میں مجوزہ منصوبوں کے تحت موبیلائز یور سٹی پراجیکٹ پر بریفنگ دی۔ بریفنگ میں ایبٹ آباد میں اندرون شہر ٹریفک کی نقل حرکت کے اوپر تفصیلی بات چیت کی گئی اور ایبٹ آباد کے لیے ماس ٹرانزٹ منصوبہ لانے کے لیے غور و فکر کیا گیا۔ پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں واقع تین شہروں پشاور، مینگورہ اور ایبٹ آباد نے MobiliseYourCity پارٹنرشپ کی چھتری کے تحت پائیدار شہری نقل و حرکت کے منصوبے پر عمل درآمد شروع کر دیا ہے۔ یہ تینوں شہر متعدد خصوصیات کا اشتراک کرتے ہیں کیونکہ وہ تمام آبادی میں بہت زیادہ اضافہ اور شہری ترقی کا تجربہ کرتے ہیں، جس سے نقل و حرکت کی مانگ میں اضافہ ہوتا ہے۔ ٹرانسپورٹ سپلائی کو فی الحال مختلف پیرا ٹرانزٹ سلوشنز کے ذریعے جواب دیا جاتا ہے، خاص طور پر مینگورہ اور ایبٹ آباد میں، جب کہ پشاور میں بی آر ٹی کوریڈور کے نفاذ سے یہ پہلے ہی بہت بدل چکا ہے۔مزید برآں، کنسلٹنٹ ٹیم مقامی سطح پر مقامی ہم منصب، صوبہ خیبرپختونخوا کے محکمہ ٹرانسپورٹ اور ماس ٹرانزٹ اور تینوں شہروں کے مقامی حکام کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔اس موقع پر سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی نے کہا کہ شہروں کے لیے نقل و حرکت کی منصوبہ بندی خوش آئندہے۔ مشتاق احمد غنی نے کہا کہ ایبٹ آباد کا اس وقت بڑا مسئلہ ٹریفک کا ہے جس کی وجہ اندرون شہر نقل و حرکت کے لیے متبادل روٹ کا نہ ہونا ہے اور ہم کافی وقت سے اس مسئلے کے حل کے لیے مختلف تراکیب پر کام کر بھی رہے ہیں۔ مشتاق غنی نے کہا کہ ہم اپنے لوگوں کو ریلیف دینے والے تمام منصوبوں کی حوصلہ افزائی کرتے آئے ہیں اور اس منصوبے کو کامیاب بنانے میں ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!