اسلام آباد(وائس آف ہزارہ) الیکشن کمیشن نے سٹی وتحصیل کونسلوں کے پریذائیڈنگ آفیسرکے انتخابات کیلئیے شیڈول جاری کردیا۔ 25 جنوری کوایک ہی روز صوبہ بھر میں انتخابات منعقد ہوں گے گزشتہ روز الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری نوٹیفیکیشن میں صوبہ خیبرپختونخوا کی تمام سٹی وتحصیل کونسلز میں پریذائیڈنگ آفیسر انتخابات کیلئیے 25 جنوری کی تاریخ مقرر کی گی ہے نوٹیفیکیشن کیمطابق ریٹرننگ آفیسرز 25 جنوری کو سٹی و تحصیل کونسلز کااجلاس طلب کریں گے اور اسی روز دن ایک بجے امیدواروں کوکاغذات نامزدگی ایشو کئے جائیں گے۔پولنگ اوپن ڈویژن کے تحت ہوگی اور دن دوبجے سے پانچ بجے تک تمام الیکشن پراسز مکمل کرکے کامیاب امیدوار سے ریٹرننگ آفیسر حلف لیں گے الیکشن کمیشن کی طرف سے پریذائیڈنگ آفیسرانتخابات کیلئیے شیڈول جاری ہوتے ہی متوقع امیداران نے الیکشن مہم تیزکردی ہے اورممبران تحصیل کونسلز سے ملاقاتوں کاسلسلہ شروع ہوگیا ہے۔
دوسری پارٹی کی جانب سے ایک نوجوان شہر یار ولد پرویز کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات۔ ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) تھانہ حویلیاں کی حدود لنگرہ میں تحصیل چیئر مین عاطف منصف خان اور ان کے ساتھیوں کے قتل کے واقعے میں پولیس نے بعض افراد کو گرفتار کر لیا جبکہ دوسری جانب سے بھی […]