سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران شیروان کے علاقے سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد۔

تناول(وائس آف ہزارہ)ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد یاسر خان آفریدی کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ شیروان کا ہمراہ نفری سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن بھاری مقدار میں ناجائز اسلحہ برآمد۔ذرائع کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد یاسر خان آفریدی کی ہدایت پر ایس ایچ او شیروان نے گزشتہ روز تھانہ شیروان کی حدود میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا لیڈیز پولیس کے زریعے خانہ تلاشی کے دوران 01 عدد کلاشنکوف ہمراہ 04 میگزین اور 130 کارتوس، رائفل 7 ایم ایم 01 عدد، بندوق 12 بور 01 عدد، پستول 30 بور 06 عدد ہمراہ 10 میگزین اور 319 کارتوس اور ایک عدد آئنی مکہ برآمد کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمات درج رجسٹرڈ کر لیے گئے جبکہ اشتہاری مجرم کو پناہ دینے پر ہاشم ولد صدیق سکنہ کنگڑ پائیں کے خلاف تعزیرات پاکستان دفعہ 216 کے تحت مقدمہ درج رجسٹرڈ کر لیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!