گاڑی چوری کرنیوالے ملزم کوضمانت پر رہا کردیاگیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) علاقہ جوڈیشل مجسٹریٹ فرمان علی نے گاڑی چوری کیس میں ملوث ملزم کی ضمانت منظور کر لی زرائع کے مطابق ایک روز قبل عادل حسن ولد غلام حسن نے تھانہ سٹی میں رپورٹ درج کرائی جس میں کہا کی ایک دن قبل تقریبا شام چھ بجے کینٹ پلازہ میں دوکان ہے پارکنگ میں اپنی گاڑی مہران نمبری BDB 847 ماڈل 2015 برنگ سکین بوقت، صبح ساڑھے دس بجے کھڑی کی مغرب کی نماز کیلئے دوکان سے نکل کر باہر آیا تو دیکھا کہ میری گاڑی کو ایک لڑکا سٹارٹ کر کے لے جانے کیلئے نکال رہا تھا جو میں نے شور شرابہ کیا کہ میری گاڑی کو کوئی چور لے کہ جا رہا ہے وہاں موجود لوگ گاڑی کے آگے آ گئے اور گاڑی وہاں رک گئی۔

ڈرائیور سیٹ سے اس لڑکے کو اتار کر نام پوچھا جس نے اپنا نام عتیم ولد رزاق سکنہ ملکپورہ بتایا اسی دروان پولیس موبائل موقع پر پہنچ آئی اور ملزم کو گرفتارکر کے تھانے لے گئے۔ پولیس نے علت 142 محررہ 03.03.021 زیر دفعہ 381 پی پی سی کے تحت تھانہ سٹی مقدمہ درج کر لیا گزشتہ روز ملزم کو عدالت پیش کیا عدالت اور ملزم کے وکیل نے ملزم کی رہائی کی درخواست ضمانت لگائی جس پر عدالت نے ملزم کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہاء کے احکامات جاری کردیئے۔


یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!