ڈین ایوب میڈیکل کالج پروفیسر ڈکٹر عمر فاروق نے ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں بریسٹ کینسر کلینک کا افتتاح کر دیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) ڈین ایوب میڈیکل کالج پروفیسر ڈکٹر عمر فاروق نے ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں بریسٹ کینسر کلینک کا افتتاح کر دیا۔ ہمارے ہاں خواتین اس مرض کی ابتداء میں معائنہ کروانے کیلئے گھر سے نہیں نکلتیں۔ہماری کوشش ہے کہ ہم خواتین کو اس مرض کے لاحق ہوتے ایک ہی چھت تلے جلد تشخیص اور علاج ومعالجہ کی تمام سہولیات فراہم کریں۔ڈین پروفیسر ڈاکٹر عمر فاروق۔
ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں چھاتی کے سرطان کی تشخیص اور علاج و معالجہ کی فراہمی کے حوالے سے ” بریسٹ کلینک ” کا قیام عمل میں لایا گیا، جس کا افتتاح ڈین ایوب میڈیکل کالج و سی ای او ایوب ٹیچنگ ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر عمر فاروق اور چئیرپرسن سرجیکل ڈاکٹر غزالہ بھٹی نے کیا۔ افتتاح کے اس موقع پر سرجیکل سی وارڈ کے مختلف ڈاکٹرز، نرسز اور دیگر سٹاف نے بھرپور انداز میں شرکت کی۔ڈین پروفیسر ڈاکٹر عمر فاروق کا کہنا تھا کہ بریسٹ کلینک کے قیام کا مقصد خواتین میں چھاتی کے سرطان کے شبہ کی صورت میں ان کی جلد تشخیص اور تسلی کروانا ہے، چونکہ ہمارے ہاں خواتین مرض کی ابتداء میں معائنہ کروانے کیلئے گھر سے نہیں نکلتیں اور پھر جب مرض بڑھ جاتا ہے تو ڈاکٹر سے رجوع کیا جاتاہے۔ ہماری کوشش ہے کہ ہم خواتین کو مرض کے لاحق ہوتے ایک ہی چھت تلے جلد تشخیص اور علاج ومعالجہ کی سہولیات فراہم کریں۔تاکہ ہزارہ کی عوام کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنہ نہ کرنا پڑے۔ بعد میں بریسٹ کینسر سے آگاہی کیلئے ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں پنک واک کا بھی انعقادکیا گیا۔پنک واک میں ڈین ایوب میڈیکل کالج و سی ای او ایوب ٹیچنگ ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر عمر فاروق،نرسنگ ڈائریکٹر شمس الہدیٰ،چیرپرسن سرجیکل ڈاکٹر غزالہ بھٹی اور دیگر شعبہ جات کے سربراہاں نے شرکت کی۔ ایوب میڈیکل کالج کی رجسٹرر سوسائٹی PPWO نے بھی اس پنک واک میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہر سال اکتوبر کا مہینہ ‘بریسٹ کینسر سے آگاہی’ کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اس ماہ کو منانے کا مقصد خواتین میں چھاتی کے کینسر کے بارے میں آگاہی پیدا کر کے خواتین کی اموات کو روکنا ہے۔اسی حوالے سے ہزارہ ریجن کے سب سے بڑے ایوب ٹیچنگ ہسپتال کی جانب سے بریسٹ کینسر سے آگاہی کیلئے واک کا انعقاد کیا گیا۔ ہسپتال کی حدود میں ہونیوالی واک میں طلبہ و طالبات اور ڈاکٹرز کی کثیر تعداد نے شرکت کی، جنہوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینر اٹھا رکھے تھے۔


یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!