بجلی بلوں کیخلاف احتجاج پیسکو دفاتر پر پولیس تعینات۔

ہوشر بابلوں کیخلاف احتجاج میں سیاسی جماعتیں بھی کود پڑیں، بل جمع نہ کرنے کے اعلانات شہری مشتعل۔
پیسکو افسران کو نقل و حرکت محدود کر نیکی ہدایت، دفاتر پر حملوں کے پیش نظر پولیس سے مدد طلب۔
ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)ایبٹ آباد سمیت ہزارہ بھر میں بجلی کے بھاری اور ہوشر بابیلوں کے خلاف احتجاج جاری ہے اور شہریوں میں شدید اشتعال کے پیش نظر پیسکو نے دفاتر کے لئے سکیورٹی طلب کرلی ہے پیسکو حکام کے مطابق شہریوں میں شدید غم وغصہ پایا جاتا ہے اور کسی بھی وقت پیسکو کے دفاتر پر حملے ہو سکتے ہیں اس لئے پولیس پیسکو کے دفاتر پر پولیس اہلکار تعینات کرنے ایبٹ آباد سمیت متعدد اضلاع میں آج سے پیسکو کے دفاتر پر پولیس تعینات رہے گی۔دوسری جانب پیسکو کی گاڑیوں سے سبز نمبر پلیٹ ہٹادی گئی ہیں جبکہ افسران اور عملے کو نقل و حرکت محدود کرنے کی ہدایت کی دی گئی ہے۔

ہزارہ بھر میں شہریوں کی جانب سے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے اور اس احتجاج میں سیاسی جماعتیں بھی کود پڑی ہیں۔احتجاجی مظاہرے کئے ہیں اور دیگر جماعتوں نے بھی احتجاج کی کال دے دی ہے۔ شہریوں میں اشتعال کم ہونے کی بجائے بڑھ رہا ہے اور خدشہ ظاہر کیا جارہاہے کہ احتجاج پر امن نہیں رہے گا اور پیسکو دفاتر پر حملے شروع ہو جائیں گئے سوشل میڈیا پر لوگوں کو گھروں سے نکلنے بل جلانے کے لئے مسلسل ترغیب دی جارہی ہے دوسری جانب مساجد سے مسلسل اعلانات کئے جارہے ہیں کہ کوئی شہری بل جمع نہ کرائے بصورت دیگر اس کا سماجی بائیکاٹ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!