دوہرا قتل کیس: سابق مفرور ایم پی اے فیصل زمان منظر عام پر آگئے۔ حفاظتی ضمانت منظور۔

طاہر اقبال اور گل نو از قتل کیس میں گرفتار فیصل زمان پشاور ایم پی اے ہاسٹل سے پولیس حراست کے دوران فرار ہو گئے تھے۔
لاہور(وائس آف ہزارہ)لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے مقتول راہنما ملک طاہر اقبال، گل نو از قتل کیس کے مرکزی ملزم سابق ایم پی اے فیصل زمان کی تین روزہ حفاظتی ضمانت منظور کر لی وہ مذکورہ مقدمہ میں ایم پی اے ہائل پشاور سے پولیس حراست کے دوران فرار ہو گئے تھے ایڈیشنل سیشن جج ہری پور کی عدالت نے ملزم فیصل زمان کو اشتہاری ڈکلیئر کیا تھا جبکہ انکے دیگر ملزمان کو سزا سنائی تھی تفصیلات کے مطابق غازی میں تحریک انصاف کے راہنما ملک طاہر اقبال اور گل نو از قتل کیس میں نامزد سابق ایم پی اے فیصل زمان جہازوں والا کی درخواست پر گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ نے انکی تین دن کی سفری ضمانت منظور کرلی ہے۔

فیصل زمان ضمانت حاصل کرنے کے بعد اپنی رہائشگاہ منتقل ہو گئے جہاں اپنی ہمشیرہ کی شادی میں بھی شریک ہو سکیں گے جبکہ لوگوں سے بھی ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کر دیا ذرائع کے مطابق فیصل زمان جلد خود دوہرے قتل کیس میں عدالت میں پیش ہو جائیں گے تا ہم فیصل زمان جہازوں والا کی اچانک منظر عام پر آنے پر عوامی سماجی حلقوں میں مختلف چہ میگوئیاں ہو رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!