ماڈرن ایج پبلک سکول اینڈ کالج ایبٹ آباد میں سالانہ دو روزہ خصوصی کنونشن کا آغاز۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) ماڈرن ایج پبلک سکول اینڈ کالج ایبٹ آباد میں سالانہ دو روزہ خصوصی کنونشن کا آغاز، دو روزہ کنونشن میں ملک بھر سے 30سکولوں کے 6سو کے قریب مہمان بچے مختلف مقابلوں میں حصہ لیں گے سٹوڈنٹس کوالٹی سرکلز کنونشن میں کلاس6th تا سکینڈ ائیر کے طلبہ شریک ہوں گے جن کی عمر 12تا18سال ہوگی جو کیس سٹڈی،کویز مقابلوں،گرافک ڈیزائننگ، بیسٹ ایجوکیشن پریکٹس،پیپر پریزٹیشن،ریڈیو جوکینگ، ڈیبیٹ میں حصہ لیں گے انسٹی ٹیوٹ آف پیس ٹیکنالوجی اسلام آباد، یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور، رفاء انٹرنیشنل اسلام آباد کے تعاون سے ٹریننگ سیشن کا اہتمام بھی کیاگیا ہے جس میں بچوں کے استعداد کار بڑھانے،ڈیجیٹل سکلز کو پروان چڑھانے، Content Writing پر خصوصی سیشن ہوگا تقریب میں فاؤنڈر کریکٹر ایجوکیشن فاؤنڈیشن محمود احمد، ڈاکٹر کامران موسیٰ، عمران اللہ خان مروت، مسٹررولینڈ جانکے، محترمہ عزت جہان اقدس،میڈم شگفتہ عامر،وقاص احمد ملک،عمیر جالیاں والا، ڈاکٹر نجم عباس،پروفیسر ڈاکٹر محسن علی کاظمی،عبدالحمید،ڈاکٹر سائرہ بٹ ائیرلینڈ،ڈاکٹر راجہ کاشف، مسٹر محمد ندیم شرکت کرینگے اور بچوں کے سوالات کا جواب دینگے پرنسپل ماڈرن ایج پبلک سکول اینڈ کالج مس سمیراواحد اور پرنسپل عبدالواحد میر نے بتایا کہ چودھویں قومی سٹوڈنٹس کوالٹی سرکلز کنونشن کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں اور حسب روایت تقریب کے عمدہ انتظامات جاری ہیں انہوں نے کہاکہ موجودہ دور میں بچوں کو تعلیم کے ساتھ ہنرمند بنانے اورانکی استعداد کار بڑھانے کیلئے ٹریننگ سیشن کا انعقاد ناگزیر ہے تاکہ طلبہ تعلیمی سفر کے دوران ہی پسندیدہ شعبوں کو جوائن کرکے روزگار کا بندوبست کرسکیں مادرن ایج پبلک سکول اینڈ کالج ایبٹ آباد اس ضمن میں اپنی کاوشیں جاری رکھے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!