فوارہ چوک میں دن دیہاڑے راہزنی کی واردات: موٹرسائیکل سوار طالبعلم سے موبائل چھین کرفرار۔

ایبٹ آباد(سردار فیضان سے)تھانہ کینٹ کی حدود فوارہ چوک میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار نجی کالج کے طالبعلم سے موبائل فون چھین کر فرار پولیس نے اطلاعی رپوٹ درج کر کے تفتیش شروع کر دی، اس ضمن میں ذرائع نے بتایا کہ ایبٹ آباد شہر جو کے سکولوں اور چناروں کا شہر کہلاتا ہے جہاں کبھی جرائم کا تصور بھی نہیں تھا مگر افسوس ایبٹ آباد پولیس کی عدم توجہ کے باعث مگر بھر سے جرائم پیشہ عناصروں نے ڈھیرے ڈال لیے ہیں یہ وجہ ہے کہ ایبٹ آباد میں جدید طرز کے جرائم پیشہ عناصر اپنے مقاصد میں کامیاب ہوتے ہوئے جرائم کرنے میں مصروف ہیں۔

گزشتہ روز تھانہ کینٹ کی حدود مصروف ترین فوارہ چوک میں دن دیہاڑے نامعلوم موٹرسائیکل سوار نجی کالج کے طالبعلم حسن خالد ولد محمد خالد ساکنہ بانڈہ سپاں سے موبائل فون چھن کر فرار ہو گئے۔ مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت موٹرسائیکل سوار کو پکڑنے کی کوشش کی مگر وہ فرار ہو گیا کینٹ پولیس نے واقع کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!