تعمیروطن پبلک سکولزاینڈکالجز نے یتیم طالبات اور حفاظ قرآن کیلئے سکالرشپ کا اعلان کردیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)تعمیر وطن پبلک سکولز اینڈ کالجز کی انتظامیہ نے ایبٹ آباد،مانسہرہ اورراولپنڈی کیمسز میں گیارہویں کلاس میں بھی یتیم طالبات کے لئے نشستیں مختص کردی ہیں ہیں۔یتیم طالبات کو 2لاکھ 70ہزار روپے فی کس سالانہ وظیفہ دیاجائے گا۔سٹیشنری،یونیفارم اورٹرانسپورٹ کی مد میں 25ہزار روپے فی کس کیش بھی دی جائے گی۔گیارہوں جماعت کی طالبات کا داخلہ ٹیسٹ13جون کو منعقد ہوگا۔تعمیر وطن کے ترجمان کے مطابق پرائمری،مڈل،میٹرک کے بعد تعمیر وطن انتظامیہ نے انٹرمیڈیٹ کلاسوں میں بھی یتیم طالبات کے لئے بھی نشستیں مختص کیں ہیں۔تعمیر وطن مانسہرہ کیمپس میں گیارہوں جماعت کیلئے10یتیم طالبات کو مفت تعلیم دی جائے گی۔راولپنڈی کیمپس میں بھی گیارہوں جماعت کیلئے 10یتیم طالبات کو میرٹ پر داخلہ دیاجائے گا۔داخلہ کی خواہشمند یتیم طالبات مفت داخلہ فارم بمعہ پراسپکٹس حاصل کرسکتی ہیں۔پچھلی ماعت کے سالانہ امتحان میں 60فیصد نمبر حاصل کرنے والی طالبات اہل ہوں گی۔داخلہ فارم کے ساتھ فارم(ب)والد کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ اورچار تصاویر کی فراہمی لازمی ہوگی۔

ایبٹ آباد اورراولپنڈی کیمپسز میں گیارہویں کلاس میں بھی حفاظ طلباء کیلئے خاتم النبین ؐ سکالرشپ پروگرام کا آغاز کردیا گیا۔
ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)تعمیروطن پبلک سکولز اینڈ کالجز کی انتظامیہ نے ایبٹ آباد اورراولپنڈی کیمپسز میں گیارہویں کلاس میں بھی حفاظ طلباء کیلئے خاتم النبین ؐ سکالرشپ پروگرام کا آغاز کردیا ہے۔تعمیر وطن کے ترجمان کے مطابق گیارہوں کلاس میں حفاظ طلباء کو خاتم النبین ؐ سکالرشپ پروگرام کے تحت مفت تعلیم فراہم کی جائے گی۔ایبٹ آبادکیمپس میں گیارہویں جماعت کے حفاظ طلباء کی تعداد 10،روالپنڈی کیمپس میں بھی حفاظ طلباء کی تعداد 10مختص کی گئی ہے۔فی طالب علم سالانہ 3لاکھ 41ہزار روپے انتظامیہ برداشت کرے گی۔حفاظ طلباء کو سٹیشنری کی مد میں بھی فی کس کیش25ہزار روپے دئیے جائیں گے۔ایبٹ آباد،مانسہرہ اورراولپنڈی کیمپسز میں گیارہوں کلاس میں داخلوں کے لئے ٹیسٹ13جون کو منعقد ہوں گے۔حفاظ طلباء کا داخلہ پختہ منزل کی بنیاد پر ہوگا۔داخلہ میرٹ پر ہوگا۔داخلہ فارم کے ساتھ فارم ب،حفظ کی سند اورچار تصاویر لازمی ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!