شدید سردی میں ایبٹ آباد میں گیس لوڈشیڈنگ کا مسئلہ شدت اختیار کرگیا۔مقامی لوگ حکومت کیخلاف سراپا احتجاج۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ/محمد سلیم تنولی)سوئی گیس لوڈشیڈنگ کا مسئلہ شدت اختیار کرگیا۔بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی سوئی گیس کی طویل لوڈشیڈنگ شروع کر دی گئی ملکپورہ لنک روڈ آرام باغ کنج کیہال لوئر سلہڈ و گردونواح میں صبح سے شام تک گیس مکمل بند عوام کو شدید مشکلات کا سامنا منتخب نمائندگان بلدیاتی الیکشن کیلئے اپنے اپنے امیدوار میدان میں اتارنے کیلئے مصروف عوام کو بے یارو مدد گار چھوڑ دیا گیا۔ذرائع کے مطابق سردیوں کا آغاز ہوتے ہی ملکپورہ کہیال سلہڈ میرپور اور دیگر ملحقہ علاقوں میں گیس کا بحران شدت اختیار کرنے کے ساتھ ساتھ متعدد جانیں بھی لے جانے کے باوجود سیاسی نمائندگان کی عدم دلچسپی کی وجہ سے عوام دن بدن مشکلات کا شکار ہورہی ہے جبکہ گیس لوڈشیڈنگ ہونے کے باعث جاں بحق ہونے والوں کے ساتھ اظہار تعزیت کرنے کیلئے منتخب نمائندے ایک لفظ بھی نہ بول سکے۔

ایبٹ آباد کی عوام کا کہنا تھا کہ آئے روز مہنگائی کے اضافے گیس بل مہنگے اور اضافی ٹیکس ہونے کے باوجود گیس کی عدم فراہمی سمجھ سے بالاتر ہے واضح رہے کہ گزشتہ سال بھی سپیکر کے پی کے اسمبلی اور ایم این اے کا کہنا تھا کہ ایبٹ آباد میں گیس پائپ لائن مرمت کی جارہی ہے جو کہ کروڑوں کا منصوبہ تھا تکمیل پانے کے بعد گیس لوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ ہوگیا جو کہ فقط نعرے ہی ثابت ہوئے عوام کا کہنا تھا کہ گیس لوڈشیڈنگ میں جاں بحق ہونے والے افراد کی ذمہ داری بھی منتخب نمائندگان پر پڑتی ہے جن کی بے حسی کی وجہ سے عوام شدید مشکلات سے دوچار ہے اگر چند دنوں میں مسئلہ حل نہ کیاگیا تو بلدیاتی الیکشن میں ہری پور سے بھی برے نتائج وصول کرنے پڑیں گے عوام تبدیلی سے عاجز ہوچکی ہے۔


یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!