ہری پور کے بلدیاتی انتخابات کے نتائج نے ایبٹ آباد،حویلیاں،لوئر تناول اورلورہ کے امیدواروں کو ڈرا دیا۔ہری پور میں شکست کی وجوہات۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) ہری پور کے بلدیاتی انتخابات کے نتائج نے چیئرمین تحصیل ایبٹ آباد،حویلیاں،لوئر تناول اورلورہ کے امیدواروں کو ڈرا دیا۔ذرائع کے مطابق سابق وزیر بلدیات یوسف ایوب خان نے ہری پور میں پچھلے تین سالوں کے دوران اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے مکمل کروائے۔ حالیہ بلدیاتی الیکشن میں یوسف ایوب خان نے تحصیل خانپور، تحصیل ہری پور میں اپنے امیدوار کھڑے کئے۔ تحصیل ہری پور پر پی ٹی آئی کے امیدوار اخترنواز خان9607ووٹ جبکہ تحصیل خانپور پر پی ٹی آئی کے امیدوار راجہ شہاب سکندر6065ووٹوں سے الیکشن ہار گئے۔ بہت سے لوگ ہری پور میں پی ٹی آئی کے امیدواروں کی شکست کا ذمہ دار مہنگائی کو قرار دے رہے ہیں۔ لیکن ہری پور کے مقابلے میں پورے صوبہ خیبرپختونخواہ میں پی ٹی آئی کے امیدواروں نے بارہ تحصیلوں پر کامیابی حاصل کی۔ جبکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) صرف تین نشستیں ہی جیت سکی۔ جمعیت علمائے اسلام تیرہ نشستیں جیت کر پہلے نمبر پر رہی۔

جہاں تک ہری پور کے بلدیاتی انتخابات کے غیر متوقع نتائج کا تعلق ہے۔ اس کی شکست کی سب سے بنیادی وجہ امیدواروں کا سیاسی طور پر کمزور ہونا بھی ہے۔سابق وزیر بلدیات یوسف ایوب خان نے پی ٹی آئی کے امیدواروں کی کمپین میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ شکست امیدواروں کی کمزوری کی وجہ سے ہوئی۔ امیدواروں نے نہ کوئی نیٹ ورک بنایا، نہ خواتین الیکشن کمپین میں تھیں۔ پوسٹر اور بینرز بھی کم بنائے گئے۔ اکیلا یوسف ایوب خان کیا کیا کرتا؟ رات دو بجے کے بعد نتائج آنا بند ہو گئے۔ دور دراز کے سٹیشنوں پر پولنگ ایجنٹ بھی نہ تھے۔ ووٹروں کو لانے لے جانے کیلئے نہ گاڑیاں تھیں اور نہ ہی آدمی۔ یہ قومی اسمبلی کا الیکشن تھا۔ جسے یونین کونسل لیول کے امیدواروں نے شکست میں تبدیل کردیا۔ہری پور کے ہربجلی کے پول پر دیگر امیدواروں کے پوسٹر وغیرہ لگے ہوئے تھے۔ لیکن پی ٹی آئی کے امیدواروں کے پوسٹر بینر بہت کم تھے۔ پی ٹی آئی کے امیدوار اپنا خرچہ بچانے میں مصروف رہے۔ جبکہ مخالف امیدوار وں نے اس الیکشن کو جیتنے کیلئے کروڑوں روپے لگادیئے۔

ضلع ہری پور کے غیر متوقع انتخابی نتائج نے پی ٹی آئی کے ٹکٹ کیلئے سرگرم ایبٹ آباد کے امیدواروں کوڈرا کر رکھ دیا ہے۔اور چیئرمین تحصیل ایبٹ آباد،حویلیاں،لوئر تناول اورلورہ کے امیدواروں کو سخت پریشانی میں مبتلاء کردیا ہے۔ ایبٹ آباد میں تحصیل چیئرمین کا الیکشن بتیس یونین کونسلوں پر منعقد کیا جائے گا۔ جبکہ تحصیل ہری پور کا بلدیاتی الیکشن اٹھائیس یونین کونسلوں پر منعقد کیاگیا۔ اتنے بڑے علاقے میں الیکشن کمپین کرنا انتہائی مشکل کام ہے۔ ہری پور میں زیادہ علاقہ میدان ہے۔ جبکہ ایبٹ آباد میں گلیات کا پہاڑی علاقہ اور دور دراز پھیلے ہوئے دیہات، امیدواروں کیلئے کسی ایڈونچر سے کم نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!