تھانہ شیروان کے شعبہ تفتیش کے محرر شکیل احمد کو تبدیل کردیا گیا۔

لوئر تناول(جہانگیر شاہ)محرر انوسٹیگیشن برانچ تھانہ شیروان شکیل احمد تبدیل دفتر انوسٹیگیشن ایبٹ آباد میں تعینات تھانہ شیروان میں اپنی چار سالہ تعیناتی کے دوران اپنی ذمداریاں احسن طریقے سے سرانجام دیں گزشتہ روز شیروان سے تبدیل ہونے والے محرر انوسٹیگیشن اسٹاف شکیل احمد کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب میں ایس ایچ او شیروان کیڈٹ عبدالغفور قریشی ایڈیشنل ایس ایچ او عدالت خان انچارج انوسٹیگیشن برانچ سرفراز خان کے علاوہ تھانہ شیروان کے جملہ اسٹاف نے تقریب میں شرکت کی ایس ایچ او شیروان نے شکیل احمد کو تھانہ شیروان میں دوران تعیناتی اپنی ذمداریاں احسن طریقے سے سر انجام دینے پر خراج تحسین پیش کیا تبدیل ہونے والے محرر شکیل احمد نے تھانہ شیروان میں اپنی چار سالہ تعیناتی کے دوران سینئرز کی جانب سے دی جانے والی محبت خلوص اور تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اپنے سینئرز سے بہت زیادہ سیکھنے کو ملا ہے اہلیان شیروان کی محبتوں کو ہمیشہ یاد رکھوں گا تقرری اور تبادلے ہماری سروس کا حصہ ہیجہاں بھی تعیناتی ہوگی اپنی فورس اور افسران کی امنگوں پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!