سی اینڈ ڈبلیو ملی بھگت گھما نواں ٹھنڈیانی روڈپربااثرافراد نے قبضہ جماکر تعمیرات کرکے تنگ کر دیا۔

مبینہ طور پر مٹھی گرم ہونے کی وجہ سے دیکھا دیکھی دیگر افراد نے بھی سرکاری اراضی پر تجاوزات کرنا شروع کر رکھی ہیں۔
با اثر شخص نے دھڑلے سے سی اینڈ ڈبلیو روڈ پر سر کاری اراضی پر قبضہ کر رکھا ہے جس کو کوئی پوچھنے اور ٹوکنے والا نہیں
ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کی ملی بھگت سے گھمانواں ٹھنڈیانی روڈ پر تجاوزات کی بھر مار ہو گئی ہے۔ با اثر افراد نے محکمہ کے افسران کی سرپرستی میں سرکاری روڈ کو تنگ کر دیا ہے جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں بھی خلل پیدا ہورہا ہے۔ ایکسین ہائی وے سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق پرانا ٹھنڈیانی روڈ گھمانواں ناڑے میں بااثر افراد نے مبینہ طور پر محکمہ کی آشیر باد سے سڑک کے دونوں اطراف میں تجاوزات کر کے قبضہ جمالیا ہے۔ مبینہ طور پر مٹھی گرم ہونے سے دیکھا دیکھی دیگر افراد نے بھی سرکاری اراضی پر تجاوزات کرنا شروع کر رکھی ہیں۔ گھمانواں ٹھنڈ پانی روڈ پر تجاوزات کے باعث ملحقہ دیہاتوں کے عوام اور سیاحتی مقام پر جانے والے سیاحوں کو شدید مشکلات درپیش ہیں۔ بااثر شخص نے دھڑلے سے کسی اینڈ ڈبلیوروڈ پر سرکاری اراضی پر قبضہ کر رکھا ہے جس کوکوئی پوچھنے اور ٹوکنے والا نہیں ہے۔ شہریوں نے ایکسٹن ہائی وے فی الفور نوٹس لینے اور تجاوزات کو روکنے اور ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!