علی خان جدون اورمشتاق غنی بانڈہ پیرخان کی مین سڑک کی پختگی کا وعدہ پوراکریں:اہلیان علاقہ کا مطالبہ۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)علی خان جدون اورمشتاق غنی بانڈہ پیرخان کی مین سڑک کی پختگی کا وعدہ پوراکریں۔اہلیان علاقہ کا مطالبہ۔بانڈہ پیر خان کے مکینوں نے وائس آف ہزارہ کو بتایاکہ ہمارے علاقے کا مین روڈجوکہ تین کلومیٹرطویل ہے۔ اور یہ علاقہ ایم این اے علی خان جدون اور سپیکر خیبرپختونخواہ اسمبلی مشتاق غنی کے حلقوں میں آتاہے۔ افسوس کی بات یہ ہے کہ اس سڑک میں بڑے بڑے گڑھے بن چکے ہیں۔ جن پر گاڑیوں کا ستیاناس ہو رہاہے۔ بہت سے گاڑیوں کے مالکان بکنگ پر بھی بانڈہ پیر خان جانے کیلئے تیار نہیں ہوتے، کیونکہ یہ سڑک ناقابل استعمال ہوچکی ہے۔ ہماری ایم این اے علی خان جدون اور سپیکر خیبرپختونخواہ اسمبلی سے اپیل ہے کہ برائے مہربانی بانڈہ پیر خان روڈ کی جلداز جلد پختگی کا کام شروع کروایاجائے۔ ہمارے صبر کا مزید امتحان نہ لیا جائے۔کیونکہ ہمارے صبر کے پیمانے لبریز ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!