جنگل سے ملنے والی نعش کا معمہ حل کر لیا ملزم گرفتار مقتول کا موبائل فون برآمد۔

مقتول کے بیٹے نے میری بیوی کو ورغلا کرخلع کے بعد شادی کی جس کا بدلہ لیا، ملزم امجد ملزم نے محمد نواز کو بہانے سے منگلائی کے جنگل میں بلا کر قتل کر دیا عدالت نے ملزم کا جسمانی ریمانڈ دے دیا۔
مانسہرہ(وائس آف ہزارہ) تھانہ بھہ پولیس نے کوہ منگلائی کے جنگل میں ملنے والی نعش کے اندھے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کر کے مقتول کا موبائل بھی برآمد کر لیا۔ مقتول کے بیٹے نے میری بیوی کو ورغلا کر خلع کے بعد شادی کی جس کا بدلہ لینے مقتول کو قتل کیا۔ ملزم کا اعتراف جرم۔ عدالت نے ملزم کا دوروزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ گرفتار ملزم قبل ازیں ضلع صوابی میں قتل اور تھانہ خاکی میں اغواء کے مقدمہ میں جیل کاٹ ہے۔

ڈی ایس پی سرکل شنکیاری کیڈٹ حفیظ نے ایس ایچ ادینہ واجد خان اور انچارج شعبہ تفتیش ملک آصف کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ 27 فروری کو مقتول محمد نواز ولدمحمود سکنہ بھیر کنڈ گھر سے نکلا اور 28 فروری کو بفہ پولیس کو اطلاع ملی کہ کوہ منگلائی کے جنگل میں نعش پڑی ہے جس کوپتھروں سے وار کر کے بے دردی سے قتل کیا گیا ہے اسی اطلاع پر الیس ایچ او بفہ واجد خان نے موقع پر پہنچ کر نعش کو ہسپتال منتقل کیا۔ ابتدائی تفتیش کے دوران پولیس نے مقتول کے موبائل کا ڈیٹا حاصل کیا اور مقتول کے قتل میں ملوث ملزم امجد ولد امتیاز سکنہ شیر پور مانسہرہ کو گرفتار کر لیا۔ جس نے قتل کا اعتراف کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ مقتول محمد نواز کے بیٹے محسن نے اس کی بیوی کو ورغلا کر عدالت میں ضلع کا کیس دائر کیا اور بعد ازاں میری بیوی سے شادی کر لی جس کا قاتل کو رنج تھا۔ وقوعہ کے روز مقتول کو فون کر کے کسی بہانے بلایا اور قریبی جنگل میں لے جا کر قتل کیا اور مقتول کا موبائل بھی ساتھ لے گیا اور مقتول کے موبائل سے اس کے بیٹے کو قتل کی دھمکیاں بھی دیتا رہا۔ پولیس نے انتہائی کم وقت میں جدید سائنسی طریقے سے تفتیش کرتے ہوئے ملزم امجد کو جلو شہلیہ مانسہرہ سے گرفتار کرلیا۔ ملزم کوعلاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کر کے دوروزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!