نیلی اوراسکابھائی عمیر آئس، چرس اور ہیروئن سمیت گرفتار۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)محکمہ ایکسائز اینڈ اینٹی نارکارٹکس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں خاری مخبر خاص کی اطلاع پر ایس ایچ او اینٹی نارکارٹکس عبدالحمید خان اور ایڈیشنل ایس ایچ او توقیر شاہ کی نفری کے ہمراہ کریم پورہ میں چھاپہ بدنامِ زمانہ منشیات فروش بہن بھائی گرفتار بھاری مقدار میں منشیات برآمد مقدمہ درج تفتیش شروع،اس ضمن میں زرائع نے بیایا کہ محکمہ ایکسائز اینڈ اینٹی نارکارٹکس ایبٹ آباد شہر کو نوجوان نسل کے دشمن منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہے گزشتہ روز محکمہ ایکسائز اینڈ اینٹی نارکارٹکس کے ایس ایچ او عبدالحمید خان اور ایڈیشنل ایس ایچ او توقیر شاہ کی نفری کے ہمراہ مخبر خاص کی اطلاع پر تھانہ کینٹ کی حدود کریم پورہ میں چھاپا مارتے ہوئے بدنامِ زمانہ منشیات فروش محمد عمیر ولد عارف قوم راجپوت کو گرفتار کر لیا۔

جس نے بعد ازاں دوران تفتیش انکشاف کیا کہ جھنگی میں رہائش پزیر اس کی بہن نائیلہ بی بی عرف نیلی بھی منشیات فروخت کرتی ہے جس پر ایس ایچ او محکمہ ایکسائز اینڈ اینٹی نارکاٹکس نے جھنگی میں کاروائی کرتے ہوئے نائیلہ بی بی عرف نیلی کو بھی گرفتار کر کے دونوں ملزمان کے قبضے سے دو کلو چرس،157 گرام آئس،اور 750 گرام ہیرون برآمد کر لی دوران تفتیش دونوں ملزمان نے اطراف کیا کہ ہم دونوں محمد اعجاز ولد عزیز ساکنہ بانڈہ غزن کی مشیات فروخت کرتے ہیں گزشتہ روز دونوں ملزمان کو عدالت پیش کیا گیا جہاں عدالت نے نائیلہ کو جیل جبکہ محمد عمیر کو ایک روزہ ریمانڈ پر ایکسائیز پولیس کے حوالے کردیا اس موقع پر ایس ایچ او محکمہ ایکسائز اینڈ اینٹی نارکوٹکس عبدالحمید خان کا کہنا تھا کہ انشاء اللہ ایبٹ آباد سے جلد ہی منشیات کو پاک کرکے دم لوں گا ہماری حدود میں کسی منشیات فروش کے لئے کوئی جگہ نہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!