تعمیر وطن کے طلبہ نے خیبرپختونخوا ہ ٹاپ کرنے ساتھ پہلی پانچ پوزیشنیں اپنے نام کرلیں۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) تعمیر وطن کے طلبہ نے حسب روایت ایٹا امتحان میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا۔خیبرپختونخوا ٹاپ کرنے ساتھ پہلی پانچ پوزیشنیں اپنے نام کرلیں۔ ایٹا کی جانب سے جاری ایٹا انجینئرنگ نتائج کے مطابق تعمیر وطن پبلک سکولز اینڈ کالجز‘گروپ آف ایجوکیشن پاکستان کے طالب علم سیف اللہ امتیاز نے 99فیصد نمبر حاصل کرکے خیبرپختونخو ا ٹاپ کرلیا۔سید عبدالاحد نے 96فیصد نمبر حاصل کرکے خیبرپختونخوا میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔تعمیر وطن کی طالبہ مریم فاطمہ اورامہ حبیبہ ملک نے 92فیصد نمبر حاصل کرکے پانچویں‘حسام صفدر نے 91فیصد نمبر حاصل کرکے خیبرپختونخوا میں چھٹی پوزیشن حاصل کی۔

واضح رہے کہ تعمیر وطن کے طلبہ نے گزشتہ کئی سالوں سے نہ صرف ایبٹ آباد بورڈ بلکہایم ڈی کیٹ اورایٹا میں بھی ٹاپ پوزیشنیں حاصل کیں۔تعمیر وطن کے طلبہ نے اپنی شاندار کامیابیوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ایٹا امتحان میں نمایاں پوزیشنیں حاصل کرنے والے طلبہ نے اپنی شاندار کامیابیاں اپنے والدین کی دعاؤ ں‘ڈائریکٹر جنرل ملک محسن سعیداورایگزیکٹو ڈائریکٹر کم پرنسپل ملک احسن سعید کی نگرانی میں ماہر اورقابل اساتذہ کی محنت کا نتیجہ قرار دیا ہے۔اس حوالہ سے تعمیر وطن کے ڈائریکٹر جنرل ملک محسن سعید اورایگزیکٹوڈائریکٹر کم پرنسپل ملک احسن سعید نے بتایا کہ تعمیر وطن انتظامیہ نے روز اول سے اپنی توجہ معیاری تعلیم پر مرکوز کررکھی ہے۔انہوں نے ایٹا امتحان میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔


یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!