انڈیا سے ایشیا کپ جیتوانے والاپاکستان انٹرنیشنل ڈیف کرکٹر سید فدا حسین شاہ حکومتی عدم توجہ کے باعث مالی مالی مشکلات کا شکار۔

ہری پور(رپورٹ:یاورحیات)انڈیا سے ایشیا کپ جیتوانے والاپاکستان انٹرنیشنل ڈیف کرکٹر اور سابقہ کپتان پشاور ڈیف کرکٹ آل راؤنڈر سید فدا حسین شاہ حکومتی عدم توجہ کے باعث مالی مالی مشکلات کا شکار۔ملازمت نہ ہونے کے باعث کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجور ہوگیاقومی ٹیم میں کھیلنے والا کرکٹرکرکٹ کو خیرآبادکہنے پر مجبورہوگیا ہری پور کے علاقہ غازی سے تعلق رکھنے والے معروف کرکٹرفدا حسین شاہ غازی کے گاؤں ہملٹ صوبڑا سیکٹر سے ہے جو نہ تو سن سکتے ہیں اور نہ بول سکتے ہیں فدا حسین شاہ نے اپنی تعلیم معذور بچوں کے پرائیوٹ سکول مشعال سپیشل سکول صوبڑا سٹی غازی سے حاصل کی اور سکول کی جانب سے پشاور سے فزیو تھراپس کا کورس کیا فدا حسین شاہ کو اللّٰہ نے بہت سے خداد صلاحیتوں سے نواز رکھا ہے وہ پینٹنگ کرنااینٹوں سے اور اخباروں سے کھلونے بنانا اور بہت سارے کام کرسکتے ہیں فداحسین شاہ نے بچپن سے کرکٹ کھیلی اپنے شوق کے باعث بعد ٹینس بال کے ساتھ اپنی فاسٹ باولنگ اور بیٹنگ سے لوگوں کو کافی متاثر کیا۔

اپنے اس شوق کو آگے بڑھاتے ہوئے اپنے بل بوتے پر ٹرائلز دینے گئیتو اپنی محنت سے پاکستان کی قومی انٹرنیشنل ڈیف ٹیم میں سلیکٹ ہوگے2007 میں انڈیا میں ایشیاء کپ کے لیے اپنی ٹیم کیساتھ انڈیا گئے جسمیں انکی ٹیم نے انڈیا ممبئی گراؤنڈ میں فائنل میں انڈیا کی سرزمین پر انڈیا کوکرکٹ میچ ہرایا اور ایشیاء کپ جیت کر اپنے نام کیااس جیت میں فدا حسین کا کردار بھی نمایاں تھاایشیاء کپ جیتنے پر اس وقت کے وزیر اعظم شوکت عزیز نے ان کی دعوت کی اس کے بعد قومی ٹیم کے ساتھ سری لنکا بھی گئے اور ڈومیسٹک کرکٹ میں پشاور ٹیم میں بطور کپتان کھیلے اور بھر پور کارکردگی کا مظاہرہ کرتے رہے فدا حسین نے بتایا ہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کے لیے خود اپنے اخراجات برداشت کرتے تھے۔

انھوں نے بتایا ہے کہ مقامی علاقہ غازی کی ایک غیر سرکاری تنظیم کاوش ویلفیئرنے ان کے ساتھ ہمیشہ تعاون جاری رکھا اپنیپروگرامز میں بلایاحوصلہ افزائی کی اور ان کے لیے آواز اٹھائی تاکہ مجھے کسی سرکاری ادارے میں نوکری مل جائے اور کوئی سرکاری ادارہ مجھے کرکٹ کے لیے سپانسر شپ کرسکے مگر اب تک فدا حسین کو نہ تو نوکری مل سکی نہ تو حکومت نے قومی کرکٹر پر کوئی توجہ دی بلکہ مالی مشکلات کے باعث گزر بسر مشکل ہوگیاانھوں نے بتایا ہے کہ کسی بھی طرح کی سپورٹ نہ ہونے کو وجہ سے ٹیم سے بہت عرصہ شامل نہ ہونے کی وجہ سے کرکٹ چھوڑ چکاہوں واپڈا میں جابز آئیں اور معذور افراد کا کوٹہ تھا اس میں درخواست دی مگرنوکری نہیں ملی انھوں نے وزیر اعظم عمران خان وزیر اعلی کے پی سے مطالبہ کیا ہے ان کی ملک کے لیے خدمات کے پیش نظر ان کو معذور کوٹہ پر ملازمت کو یقینی بنایا جائے تاکہ کرکٹ کو بھی دوبارہ جوائن کرکے ملک وقوم کا نام روشن کرسکوں

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!