ایبٹ آباد یونیورسٹی کی سیکورٹی کے حوالے سے اجلاس میں اہم فیصلے۔

ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں یونیورسٹی سکیورٹی کے حوالے سے ایک اہم اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔جس کی صدارت وائس چانسلرایبٹ آباد یونیورسٹی ڈاکٹر طاہر عرفان خان نے کی اجلاس میں شرکت کرنے والوں میں ڈی۔ایس۔پی حویلیاں امجد حسین،ایس۔ایچ۔او طاہر سلیم اور یونیورسٹی انتظامیہ کی طرف سے ڈائیریکٹر ایڈمنسٹریشن اجمل خان جدون اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن عدیل خان جدون شریک تھے یونیورسٹی انتظامیہ کی طرف سے وائس چانسلرکو مکمل بریفنگ دی گئی اس موقع پرحویلیاں پولیس کی طرف ڈی۔ایس۔پی حویلیاں امجد حسین،ایس ایچ او سردار طاہر سلیم نے یونیورسٹی سکیورٹی کے حوالے سے مکمل طور پر یقین دہانی کرائی کہ ماضی کی طرح انشاء اللہ مستقبل میں بھی حویلیاں پولیس اپنے تعاون کو جاری رکھے گی۔

اس اجلاس میں وائس چانسلرڈاکٹر طاہر عرفان خان نے کہا کہ یونیورسٹی انتظامیہ اورحویلیاں پولیس کا تعاون یونیورسٹی سکیورٹی کے حوالے سے بہت ضروری ہے وائس چانسلرڈاکٹر طاہر عرفان خان نے مزید کہا کہ یہ ادارہ ہمارا گھر ہے اس کی حفاظت و ترقی ہمارا فرض ہے انشاء اللہ وہ وقت دور نہیں جب ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا نام بہترین یونیورسٹیوں کی سر فہرست ہو گا ٓآخر میں وائس چانسلرنے اجلاس میں شرکت کرنے والوں شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!