بانڈہ بزدارمیں چوروں نے گھر کے مالک کو چھریاں مار کر شدید زخمی کردیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) بانڈہ بزدارمیں چوروں نے گھر کے مالک کو چھریاں مار کر شدید زخمی کردیا۔ پولیس چوروں کو گرفتار کرنے میں ناکام۔اس ضمن میں مقامی ذرائع نے وائس آف ہزارہ کو بتایاکہ جمعہ اورہفتہ کی درمیانی شب تھانہ حویلیاں کی حدود میں واقع گاؤں بانڈہ بزدار کے رہائشی مہربان کے گھر میں نامعلوم چور گھس گئے۔ اس دوران مہربان کی آنکھ کھل گئی۔ جس کے بعد چوروں نے چھریاں مار کر مہربان کو شدید زخمی کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ واقع کی اطلاع پولیس کو دی گئی۔ لیکن پولیس کئی گھنٹوں کی تاخیر سے پہنچی۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال اسی تاریخ کو محمد گاؤں ملکاں کے رہائشی محمد آمین ولد مقبول خان کے گھر میں چوری کی بڑی واردات ہوئی تھی۔ لیکن ایک سال گزرنے کے باوجود پولیس کا شعبہ تفتیش چوروں کا سراغ لگانے میں مکمل ناکام ہے۔ دوسری جانب مقامی لوگوں نے علاقے میں چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر سخت غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے تھانہ حویلیاں کاپورا عملہ بمع تفتیشی ٹیم تبدیل کرنے کا مطالبہ کیاہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!