دومقتول بھائیوں کی ماں بھی گولی لگنے سے جاں بحق۔

ایبٹ آباد: دومقتول بھائیوں کی ماں بھی گولی لگنے سے جاں بحق۔ لاش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے۔ اس ضمن میں ذرائع نے وائس آف ہزارہ کو بتایاکہ ملکپورہ ٹھنڈا میراکی رہائشی تسلیم بی بی زوجہ محمد زرین کے دو جواں سالہ بیٹوں محمد علی اور زبیر کو دوسال قبل اکتیس مئی 2018ء کو رمضان المبارک کے دوران سابق گھر کے باہر اندھادھند فائرنگ کرکے قتل کردیاگیاتھا۔ محمد علی اور زبیر ریڑھیاں لگاکرگزر بسر کرتے تھے۔ لیکن دونوں بھائیوں کو قتل کردیاگیا۔ ذرائع کے مطابق دوجواں بیٹوں کے قتل کے بعد انصاف نہ ملنے اور غم نے تسلیم بی بی کو زندہ درگور کردیا۔ دونوں بیٹوں کے قتل کے دو سال بعد رمضان المبارک میں ہی تسلیم بی بی کی گولی لگی لاش برآمد ہوئی۔لواحقین کے مطابق مقتولہ تسلیم بی بی نے اپنے آپ کو بارہ بور بندوق کے ساتھ گولی مار کر خودکشی کی ہے جس کی اطلاع ہم نے تھانہ سٹی کو دی جس پر پولیس نے نعش کو قبضے میں لیکر ڈی ایچ کیو ہسپتال میں پوسٹ مارٹم کے لیئے منتقل کیا اور ڈاکٹروں نے نعش کا پوسٹ مارٹم کرکے نعش کو وارثاء کے حوالے کردی۔ایس ایچ او سٹی نادر خان نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!