بارش برفباری ایبٹ آباد میں متعدد مکان زمین بوس۔ گلیات کی سکولوں کی بندش کا عوامی مطالبہ۔

ایبٹ آباد: ریکارڈ برف باری سخت سردی راستوں کی بندش گلیات کے عوامی اور سماجی حلقوں نے سرکاری سکولوں کو بند کرنے کا مطالبہ کردیا۔ تفصیلات کی مطابق گلیات کے عوامی سماجی حلقوں نے سپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق غنی، وزیر تعلیم،کمشنر ہزارہ سے سرکل بکوٹ کے تمام تعلیمی اداروں کو چھٹیاں دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ راستوں کی بندش اور سخت برف باری کی وجہ سے بچوں اور استاتذہ کوسکول آنے جانے میں شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے خصوصا گرلز سکولوں کی طالبات اور چھوٹی کلاسوں کے طالبعلم اس سخت اور شدید سردی کے موسم میں سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔ عوامی اور سماجی حلقوں نے مزید کہا جگہ جگہ لینڈ سلائڈنگ راستے اور رابطہ سڑکو ں کی بندش کی وجہ سے اہلیان گلیات شدید پریشانی کا شکار ہے،انہوں نے مطالبہ کیا کہ رابطہ سڑکوں کے بحالی اور سرکاری سکولوں چھٹیاں دی جائیں۔

ایبٹ آباد ضلع ایبٹ آباد کی یونین کونسل نمبل لکوٹ میں محمد صحیب صدیق کے گھر کی چھت شدید موسلادھار بارش کے باعث گر گئی جبکہ گھر کے افراد کو نکال لیا گیا ہے واقعہ میں اہلخانہ معمولی زخمی ہوئے متاثرہ گھر کا مالک واحد کفیل ہے اور مرگی کے موذی مریض میں گذشتہ چار سال سے مبتلا بستر پر پڑا ہوا ہے متاثرہ خاندان نے صوبائی و وفاقی حکومتِ سے مطالبہ فی الفور مالی مداد کی جائے تا کہ ہم لوگ اپنے گھروں کی چھت دوبارہ تعمیرکرکے اپنا سر چھپا باعزت وقت گزرا سکیں۔

ایبٹ آبادتھا نہ حویلیاں کی حدودجھنگڑا میں بارشوں سے ایک مکان زمین بوس ہونے سے قیمتی سامان تباہ ہو گیا،جھنگڑا گاوں نے رہائشی محمد فیاض ولد محمد اشرف نے مشکل سے اپنے بیوی بچوں کی جان بچائی،تفصیلات کے مطابق حویلیاں کے مضافاتی گاوں جھنگڑہ کے رہائشی محمد فیاض نامی شخص کا مکان گزشتہ رات شدید بارشوں کی وجہ سے زمین بوس ہو گیا جس سے مکان میں موجود گھریلو سامان مکمل طورپر تباہ ہو گیا جس سے لاکھوں روپے کا نقصان ہوگیا مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کاروائیاں کرتے ہوئے قیمتی جانوں کو بچالیا جبکہ گھریلو استعمال کا سامان مکمل طورپر تباہ ہو گہا۔

ایبٹ آباد:میں مسلسل 4 روز سے بارش نے تباہی مچا دی سلہڈ میں رہائشی مکان منہدم، لاکھوں روپے کا نقصان، تفصیلات کے مطابق مسلسل چار روز جاری رہنے والی بارش کے باعث یونین کونسل سلہڈ کے گاؤں جبڑیاں میں رہائش پذیر محمد فاروق ولد شیخ احمد کا رہائشی کچا گھر منہدم ہو گیا جس سے اس کے گھر کے دو کمروں میں پڑا ہوا گھریلو سامان بھی تباہ ہو گیا موصوف کا لاکھوں روپے کا نقصان ہو گیا محمد فاروق نے ارباب اختیار سے اپیل کی ہے کہ اس کی مالی مدد کی جائے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!