وفاقی حکومت کا کل سے صحت سہولیات پر وگرام ختم کرنے کا اعلان۔

کل سے تمام ہسپتالوں کو پروگرام بند کرنے کی ہدایت صرف کینسر اور ایکسیڈنٹ کے مریض مستفید ہونگے۔
اسلام آباد (وائس آف ہزارہ) وفاقی حکومت نے صحت سہولت پروگرام ختم کرنے کا اعلان کر دیا، نگراں وزیر صحت نے 15 دسمبر سے صحت سہولت پروگرام کو بند کرنے کی ہدایت کر دی۔ تمام ہسپتالوں کو صحت سہولت پروگرام بند کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے، صرف 15 دسمبر سے قبل داخل ہونے والے مریضوں کا علاج فوری کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اسلام آباد، جموں و کشمیر، اور گلگت بلتستان کے لئے صحت سہولت پروگرام ختم ہوگا۔ 15 دسمبر کے بعد کوئی بھی مریض صحت سہولت پروگرام کے تحت داخل نہیں کیا جائے گا، 15 دسمبر کے بعد پی ایم او کی منظوری کے بعد صرف کینسر اور ایکسیڈنٹ کے مریض ہی صحت سہولت پروگرام سے مستفید ہونگے، وفاق کے تمام ہسپتالوں کو صحت سہولت پروگرام ختم کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہیں۔ یادر ہے کہ گزشتہ روز نگران وزیر صحت نے صحت سہولت پروگرام بند ہونے والی خبروں کی تردید بھی کی تھی۔


یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!