ایبٹ آباد کینٹ بورڈ میں تاریخ کی پہلی عوامی کھلی کچہری: مسائل کے انبار لگا دیئے گئے۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) ڈائریکٹر جنرل ملٹری لینڈ اینڈ کینٹومنٹس کی ہدایت پر ایبٹ آباد کینٹ بورڈ میں تاریخ کی پہلی عوامی کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ایگزیکٹو آفیسر کینٹ کی عوامی شکایات پر فوری ایکشن متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کر دی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق میجر جنرل طارق ضمیر آفریدی ڈی جی ملٹری لینڈ اینڈ کینٹومنٹس کی عوام کے مسائل جلدی حل کرنے کی ہدایات پر ملک بھر میں کینٹومنٹس بورڈ ز میں کھلی کچہری کے احکامات پر ایبٹ آباد کینٹ بورڈ آفس میں منگل کے روز کھلی کچہری کا انعقاد ہوا جس میں وائس پریذیڈنٹ کینٹ بورڈ فواد علی جدون‘ ممبر کینٹ بورڈ ملک طیب اعوان‘ انجینئرنگ‘ٹیکس ریونیوو دیگر شعبہ جات کے اہلکار بھی موجود تھے کھلی کچہری میں افضال عباسی،صدرہزارہ قومی محاذ جان بنگش‘ امجد علی‘ عمران کے علاوہ وارڈ کینٹ کے دس وارڈ کے مکینوں کے اپنے اپنے مسائل سے اگاہ کیا جس میں مکانات کے نقشہ جات ہاوس ٹیکس‘ صفائی‘ تجاوزات پانی کی فراہمی نکاسی پیدائش‘اموت کے سرٹیفکیٹس اور این او سی‘ قبرستان کی جگہ کی فراہمی‘ کمیونٹی سنٹر کے قیام کے حوالے سے اپنی اپنی تجاویز پیش کیں اور ان کے فوری حل کے لئے اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا۔ اور سپلائی بازار میں نالوں کی تعمیر فوری کرنے اور سی ایس ڈی شاپ اور ایف جی سکول سے ملحقہ پانی کے ٹینک کی لیکج کے حوالے سے آگاہ کیا اس موقع پر ایگزیکٹو آفیسر کینٹ بورڈ رب نواز نے متعلقہ شعبوں کے ذمہ داران کو ہدایات دی کہ عوامی شکایت کے حل کے فوری عملی اقدامات اٹھائے جائیں تا کہ کینٹ بورڈ کے مکینوں کے مسائل حل ہو سکیں انہوں نے یقین دلایا کہ آئندہ بھی کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جائے گا تا کہ کینٹ کے مکینوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہو سکیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!