کالعدم تحریک طالبان پاکستان خراسانی گروپ نے ملک طاہر اقبال کوقتل کرنے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

ہری پور(انویسٹی گیشن رپورٹ)کالعدم تحریک طالبان پاکستان خراسانی گروپ نے امریکی بزنس مین پی ٹی آئی کے رہنماخیبر پختوانخواہ کے نائب صدر ملک طاہر اقبال خان کے قتل کی زمہ داری قبول کرلی پولیس سمیت دیگر سرکاری حکام کو طالبان کا خط موصول خط کے اصلی یا نقلی ہونے کی تحقیقات کر رہے ہیں ڈی پی او ہری پور سید اشفاق انور کی گفتگو کیس میں نیا موڑ آنے کے بعد پولیس حکام بھی پریشان واقعہ کے تیسرے دن سرچ آپریشن کے دوران دو لاوارث مشکوک موڑ سائیکل جھاڑیوں سے برآمد ہوئے تھے جن کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے کر تفتیش اور تحقیقات کا دائرہ بھی وسیع کردیا تھا۔

امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ دونوں مشکوک موٹر سائیکل چوری کے ہوسکتے ہیں پی ٹی آئی کے رہنما ملک طاہر اقبال اور ان کے ساتھی کو قتل کرنے والے ملزمان نے ان موٹر سائیکل کا استعمال کیا تھاپولیس کو ملنے والے موٹر سائیکلوں کے مالکان کی تلاش کررہی ہے اس ضمن باوثوق زرائع نے تصدیق کی ہے کہ پی ٹی آئی کے رہنما ملک طاہر اقبال کے قتل کی زمہ داری کالعدم تحریک طالبان کے خراسانی گروپ نے قبول کرلی ہے اس حوالہ سے طالبان کے مرکزی ترجمان محمد خراسانی نے خط بھی جاری کردیا ہے جس میں طاہر اقبال کے قتل کی زمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ٹارگڈ آپریشن کے دوران طاہر اقبال کو قتل کرنے کے بعد ہمارے ساتھی مجاہدین بحاظت واپس اپنے مقام پر پہنچ گے ہیں شریعت اور اسلام دشمن مجاہدین مخالف سرگرمیوں کی وجہ سے طالبان کو مطلوب تھا واضح رہے کہ پولیس نے دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقتول طاہر اقبال کا مقدمہ درج کرکھا ہے جس میں پولیس اور سی ٹی ڈی مشترکہ تحقیقات اور تفتیش شروع کیے ہوئے ہیں۔

ابتدائی تفتیش اور تحقیقات میں جائے وقوعہ سے گولیوں کے خول کھیتوں سے پاؤں کے نشانات جھاڑیوں میں چھپے دو لاوارث موٹر سائیکل اور فنگر پرنٹ مقتول کا موبائل ڈیٹا سمیت گاڑی کو بھی اپنی تحویل میں لے رکھا ہے پولیس اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران پانچ مشکوک افراد کو بھی حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کررکھا ہے اس بارے میں رابطہ کرنے پر ڈی پی او ہری پور نے اپنے موقف میں واضح کیا ہے کہ خط ہمیں بھی موصول ہوا ہے جس کو فل الوقت منظر عام پر نہیں لاسکتے خط کے اصل یا نقل ہونے کی اعلی سطح پر تحقیقات کررہے ہیں اعلی حکام کو اس بارے میں ہونے والی بیش رفت کا لمحہ با لمحہ معلومات اور تفصیلات فراہم کی جارہی ہیں انھوں نے کہا کہ طاہر اقبال ان کے ساتھی کے قتل میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دی گیں ہیں جو جدید سائنسی خطوط پر تفتیش کا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں زرائع نے مزید بتایا ہے کہ کل جمعرات کے دن وزیر اعظم عمران خان وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ محمود خان سمیت دیگر وفاقی وزراء کا دورہ ہری پور بھی متوقع ہے وزیر اعظم عمران خان کی مقتول طاہر اقبال کے گھر فاتحہ خوانی کے ساتھ تعزیت کے لیے ان کے گھر بھی آمد بھی متوقع ہے یاد وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ محمود خان نے طاہر اقبال کے بیہمانہ قتل کے پر نوٹس لیتے ہوئے پولیس سے رپورٹ طلب کررکھی ہے ادھر مقتول طاہر اقبال کے قتل بعد شہر کی فضا بھی سواگوار ہے مقتول کو سینکڑوں افراد کی موجودگی میں آبائی علاقہ کھلابٹ ٹاؤن شپ میں نمازہ جنازہ اداکرنے کے بعد سپرد خاک کردیا گیا تھا مقتول سینکڑوں گھرانوں کی کفالت کرنیساتھ عام شہریوں کی مالی معاونت بھی کرتا رہتا تھاشہریوں کا کہنا ہے کہ یہ کیس کیا رخ اختیار کرے گا وزیر اعظم عمران خان کو از خود نوٹس لے کر اپنے دیرینہ ساتھی کے قتل کی اعلی سطح پر تحقیقات کے احکامات جاری کرنے چائیے مقتول طاہر اقبال کے قتل کے بعد پی ٹی آئی کارکنوں میں بھی بے چینی کے ساتھ مایوسی بھی پائی جاتی ہے

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!