ہزارہ بھر میں مختلف اضلاع کے ڈی ایس پیز تبدیل۔

سعید یدون ہیڈ کواٹر سے حویلیاں، کیڈٹ حفیظ شنکیاری جاوید خان مانسہرہ عبدالغفور ڈی ایس پی ہریپور تعینات۔
ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)ہزارہ کے مختلف اضلاع کے ڈی ایس پیز کو ادھر ادھر تبدیل کر دیا گیا سعید میدون کو ہیڈ کوارٹر سے ڈی ایس پی حویلیاں اور کیڈٹ حفیظ کوڈی ایس پی شنکیاری، جاوید خان کو ڈی ایس پی سٹی مانسہرہ اور عبد الغفور کو ڈی ایس پی سٹی ہری پور تعینات کر دیا گیا ڈی آئی جی ہزارہ ریچ اعجاز خان نے گزشتہ روز ہزارہ کے مختلف اضلاع کے ایس ڈی پی اور کو ادھر ادھر تبدیل کر دیا ہے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق ٹریفک وارڈن ایبٹ آباد اور نگزیب کو ٹریفک وارڈن سے ڈی ایس پی پالس، ڈی ایس پی راجہ محبوب کو ڈی ایس پی پھلوہ مانسہرہ، ڈی ایس پی مطلوب خان کو لوئر کوہستان سے ڈی ایس پی انویسٹی گیشن بلگرام، ڈی ایس پی جہانزیب خان شنکیاری سے ڈی ایس پی لوئر کوہستان، ڈی ایس پی محمد سجاد کو ہیڈ کوارٹر ہری پور سے ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر مانسہرہ، انسپکٹر محمد ارشد کو قائم مقام ڈی ایس پی سٹی سے قائم مقام ڈی ایس پی پاکھیل مانسہرہ، انسپکٹر مسعود خان کو قائم مقام ڈی ایس پی پالس کو ہستان سے پین لوئر کوہستان، انسپکٹر گلزارکو ٹریفک وارڈن ایبٹ آباد سے قائم مقام ڈی ایس پی کنڈر تورغر، انسپکٹرمحمد نذیر کو قائم مقام ڈی ایس پی الائی بلگرام سے قائم مقام ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر ایبٹ آباد، انسپکٹر عبدالحفیظ ڈی ایس پی لیگل لوئر کوہستان سے قائم مقام ڈی ایس پی شنکیاری، انسپکٹر شاہجہان خان کو قائم مقام ڈی ایس پی کنڈر تور غر سے قائم مقام ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر ہریپور، انسپکٹر عبدالغفور کو قائم مقام ڈی ایس پی پٹن کوہستان سے قائم مقام ڈی ایس پی سٹی ہری پور، انسپکٹر منیر کو قائم مقام ڈی ایس پی شعبہ تفتیش بلگرام سے ڈی ایس پی بنہ الائی، انسپکٹر گو ہر وکیل کواپر کوہستان سے ڈی ایس پی شتیال، انسپکٹر سعید الرحمن بدون کو قائم مقام ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرا ایبٹ آباد سے ڈی ایس پی حویلیاں، اسپیکر محمد جاوید قائم مقام ڈی ایس پی پکھل مانسہرہ کو قائم مقام ڈی ایس پی سٹی مانسہرہ تعینات کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!