چوری کی بجلی:ایف آئی اے نے پائن سٹی کے منیجرکوگرفتارکرلیا۔ مالک فیصل کیخلاف بھی مقدمہ درج۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)پائن سٹی میں چوری کی بجلی کااستعمال۔ایف آئی اے ایبٹ آباد کا ہریپور میں چھاپہ بجلی کی چوری میں ملوث پائن سٹی ہاوسینگ سوسائٹی کا منیجر گرفتار۔مالک فیصل کیخلاف مقدمہ درج۔ملزم موقع سے فرار منیجر عدالت پیش تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی کے حوالے۔ہاوسینگ سوسائٹی کیخلاف بھی تحقیقات کر رھے ہیں کے رجسٹرڈ ہے یا نہیں؟

ڈائریکٹرایف آئی اے کی ہدایت پر ایف آئی کی ٹیم نے رات گے اپنی ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مار کر ہریپور میں پائن سٹی کے دفتر پر چھاپہ مار کر اس کے منیجر ظہور کو گرفتار کر لیا ہے۔ایف آئی اے کے مطابق یہاں ہر میٹر بند کر کے چوری کی بجلی ہاوسینگ سوسائیٹی میں چلائی جارہی تھی اس دوران میٹر بند تھا اس پر کاروائی کرتے ہوئے موقع سے منیجر ظہور کو گرفتار کر لیا اور مالک فصیل کخیلاف بھی مقدمہ درج کر لیا ہے اور ملزم فیصل فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے گرفتار ملزم کو گزشتہ روز عدالت میں پیش کرکے تین روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا ہے ایف آئی کے مطابق اطلاع ملی کے چوری کی بجلی کے ساتھ ہاوسینگ سوسائٹی میں کمرشل میٹر کے بجائے ڈومیسٹک میٹر استعمال کر رھے ہیں اور سرکاری خزانہ کو لاکھوں روپے کا ٹھیکہ لگایا جارھا تھا ساتھ ہی ہاوسینگ سوسائٹی کے بارے میں بھی تحقیقات کر رھے ہیں کے وہ بھی رجسٹرڈ ہے یا نہیں ہے۔

ملزم فیصل جو کے پائن سٹی کا مالک ہے گرفتاری کیلے چھاپہ مارے جا رھے ہیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا ملزم کے ریمانڈ کے دوران مزید اہم اور سنسنی خیز انکشافات متوقع ہیں زرائع کے مطابق ایف آئی اے کو اعلی عہدے پر تعینات افسران اور سیاسی لوگوں سے بھی کالز آئی ایف آئی اے کو کہا گیا تھا کہ مالک کو ایف آئی آر میں نامزد نہ کیا جائے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!