ایم این اے علی خان جدون اورسپیکر خیبرپختونخواہ اسمبلی مشتاق غنی نے یوسی اربن سٹی کیلئے بتیس کروڑ روپے کاپائلٹ پروجیکٹ حاصل کرلیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)ایم این اے علی خان جدون اور سپیکرخیبرپختونخواہ اسمبلی مشتاق غنی کی کوششوں سے ایشین ڈویلپمنٹ بنک کے تعاون سے یونین کونسل سٹی اربن کی نیبر ہوڈ تھری میں تین کروڑ 32لاکھ پچاس ہزار کی خطیر رقم سے پانی،سیوریج اور صفائی کے نظام کو بہتر کرنے کے منصوبوں کی منظوری ہو گئی ہے۔ منصوبہ کے کنڑیکٹر ہسپاک کی نگرانی میں 1لاکھ 90ہزار ڈالر سے وارڈ 11 میں کچرا کو ٹھکانے لگانے کے لئے دو لوڈر گاڑیاں،کچرا کو گلیوں سے منتقلی کے لئے ہتھ ریڑھیاں اور گھر گھر سے کچرا اٹھانے کے لئے خصوصی باسکٹ بھی مہیا کی جائیں گی اور ایک کروڑ 25 لاکھ سے ڈمپنگ پوائنٹ پر مشینری بھی مہیا کی جائے گی اور وارڈ 11میں پانی کے دو بڑے ٹینک کی چار دیواری بھی منصوبہ میں شامل ہے۔

ذرائع کے مطابق ایم این اے علی خان جدون اور سپیکر خیبرپختونخواہ اسمبلی مشتاق احمد غنی کی شبانہ روز کوششوں کے بعد یوسی اربن سٹی وارڈ گیارہ میں ایشین ڈویلپمنٹ بنک کے تعاون سے پائلٹ پراجیکٹ شروع کیا جارہا ہے۔ جس کو کامیاب بنانے کے لئے مقامی مردو خواتین کا احساس زمہ داری ناگزیر ہے،اس سلسلہ میں مردو خواتین کی 4روز کے لئے الگ الگ تربیتی نشست بھی کریں گے۔جس میں موسمیاتی تبدیلی کے بدلتے اثرات اور ماحول کو صاف شفاف بنانے کی اہمیت پر روشنی ڈالی جائے گی۔ چار روز کیتربیتی کیمپ میں کمیونٹی کے ذیادہ سے ذیادہ افراد شامل ہو کر اس منصوبے کو قابل عمل اور فائدہ مند بنانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں۔

سپیکر خیبرپختونخواہ اسمبلی مشتاق غنی اس منصوبے کو یقینی بنانے کے لئے 4 سال سے مسلسل جدوجہد کر رہے ہیں اس کی کامیابی وارڈ 11 کے عوام کی طرز معاشرت کو بہتر بنانے اور سہولیات کی فراہمی میں سود مند ہوگی،ابتدائی مرحلے میں صفائی کی بہتر سہولیات اور پرانے کچرا کی منتقلی سمیت منصوبہ میں شامل تمام پراجیکٹ کو احسن طریقہ سے پائیہ تکمیل تک پہنچانے میں اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!